سماجوادی پارٹی کا دعویٰ، بی جےپی کے جھوٹے وعدوں سےلوگ تنگ آچکے ہیں،ہر حال میں شکست دینےکاعزم دہرایا

Source: S.O. News Service | Published on 26th March 2024, 10:55 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 26/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) سماجوادی پارٹی نے بی جے پی کے دعوؤں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ اسے ہر طرف منہ کی کھانی پڑے گیکیونکہ لوگ اس سے بری طرح تنگ آچکے ہیں۔ سماجوادی پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری شیو پال سنگھ یادو نے دعویٰ کیا کہ ملک کے عوام بی جے پی کے کھوکھلے وعدوں سے عاجز آچکے ہیں، اسلئے وہ اس بار ’انڈیا‘ اتحاد کے حق میں ووٹنگ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس  مرتبہ  اترپردیش میں عوام کی پہلی پسند سماجوادی پارٹی اور کانگریس اتحاد ہے۔ ہولی کے موقع پر وہ سیفئی میں نامہ نگاروں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ’’لوگ  بی جے پی سے پریشان  ہیں۔ مہنگائی، بے روزگاری اور بدعنوانی اپنے عروج پر ہے۔ بی جے پی کے وعدے جھوٹے اور کھوکھلے ہیں۔ اس بار لوگ سماجوادی پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کر رہے ہیں، ایسے میں ہم جیت کو یقینی بنائیں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اگر ہم اتر پردیش میں جیت گئے تو بی جے پی کا صفایا ہو جائے گا۔‘‘ لوک سبھا انتخابات کیلئے پارٹی امیدواروں کے اعلان کے بارے میں شیو پال یادو نے کہا کہ بقیہ سیٹوں کے امیدواروں کا اعلان بھی بہت جلد کردیا جائے گا۔

سماجوادی  پارٹی کے جنرل سیکریٹری نے پارٹی امیدواروں پر زور دیا کہ وہ ایس پی کے بانی آنجہانی ملائم سنگھ یادو کی پالیسیوں اور اصولوں کو آگے بڑھائیں اور پارٹی کے نظریہ کے مطابق عوام تک پہنچیں۔ یادو نے کہا کہ اس بار ایس پی کو عوام کی مکمل حمایت حاصل ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے اعلان کردہ امیدواروں کو اب تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ان کے بیٹے آدتیہ یادو کے بدایوں سے الیکشن لڑنے کا امکان ہے، شیو پال یادو نے کہا ابھی تو ہم ہی انتخاب لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی جو بھی ہدایات دے گی، میں اس پر عمل کروں گا۔ شیو پال یادو کو بدایوں سیٹ سے پارٹی نے  امیدوار بنایا ہے۔ اس دوران پارٹی کے سینئر لیڈر رام گوپال یادو نے بھی صحافیوں سے گفتگو کی اور کہا کہ جس طرح بھکت پرہلاد نے ہولیکا کو تباہ کیا تھا، اسی طرح ووٹروں کو بھی دہلی سے لے کر اتر پردیش تک پھیلی ہوئی تمام برائیوں کو دور کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ آج پورا یادو خاندان اپنے آبائی گاؤں سیفئی میں ہولی منا رہا ہے۔ یہاں اکھلیش یادو، پارٹی کے پرنسپل قومی جنرل سیکریٹری رام گوپال یادو اور قومی جنرل سیکریٹری شیو پال سنگھ یادو سمیت خاندان کے مختلف افراد موجود رہیں گے۔

 اسی موقع پرسماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ الیکٹورل بونڈ کے گھپلے کے سامنے آنے کے بعد ملک ہی نہیں بلکہ دنیا میں بی جے پی شرمشار ہورہی ہے۔ انہوں نےکہا کہ ہزاروں کروڑ روپے کے الیکٹورل بونڈ کے گھپلے کے بعد بی جے پی سوالات کے گھیرے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی پارٹی کو چندہ اپنی مرضی سے دیا جاتا ہے لیکن مودی حکومت کے دباؤ میں ای ڈی اور سی بی آئی کے ذریعہ لوگوں سے زبردستی وصولی کی جارہی ہے۔ انہوں  نے کہاہم سب کو مل کر کے لگاتار ناانصافی کے خلاف لڑتے رہنا ہے۔۲۰۲۴ء کا لوک سبھا الیکشن ہمارے ملک  کے مستقبل کو طے کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ایسے لوگ ہیں جو آئین کو بچانا چاہتے ہیں اور دوسری طرف وہ لوگ ہیں جو آئین کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ یہ الیکشن آئین بچانے کا بھی الیکشن ہے۔ آئین بچے گا تبھی جمہوریت بچے گی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی تیاریاں۵۱؍فیصد سے زیادہ ووٹوں کو ذہن میں رکھ کر ہو رہی ہیں۔ اسلئے ہمارے کارکنوں کو چاہئے کہ وہ اپنے اپنے بوتھ کو بچائیں۔ بوتھ فیصد میں اضافہ کریں اور اسے۵۱؍ فیصد سے آگے لے جائیں۔ ہمیں ووٹ ڈالنے سے لے کر ووٹ  ڈلوانےتک پوری طرح محتاط رہنا ہوگا، اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو اس بار جمہوریت نہیں بچے گی اور جو حقوق ہمیں ملے  ہیں،وہ بھی چھین لئے جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...