جے ڈی ایس اقتدار پرآئی تو پنچ رتنامنصوبہ جاری ہوگا:کمارسوامی

Source: S.O. News Service | Published on 7th August 2022, 11:41 AM | ریاستی خبریں |

 بنگلورو، 7؍اگست(ایس او نیوز)کوئی بھی چاہے کچھ بھی کہے،آئندہ انتخابات میں عوام جے ڈی ایس کے حق میں ووٹ ضرور دیں گے اور ریاست میں آئندہ دنوں جے ڈی ایس حکومت ضرور اقتدار پر آئے گی۔ یہ با ت سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہی۔

انہوں نے یہاں کوڈلور دیہات میں منعقدہ وزیر اعلیٰ گرامینا سائٹ منصوبے میں بے گھر افراد میں دوسرے مرحلے کے حق پتر تقسیم کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہاکہ آئندہ سال جے ڈی ایس حکومت اقتدار پرآتے ہی پنچ رتنامنصوبہ جاری کیاجائے گا،جنتا جل دھارے منصوبے کے تحت ریاست کا پانی ریاست کے عوام کو استعما ل کیلئے فراہم کیاجائے گا۔ سمندر کو بہنے نہیں دیاجائیگا۔تمام قریوں کو پینے کا شفاف پانی فراہم کرنے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ہر گرام پنچایت کی حدود میں اسکول،اسپتال قائم کئے جائیں گے اوربچوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ دیہی علاقوں کے عوام کو بہتر طبی سہولت فراہم کی جائے گی۔ہر گرام پنچایت کی حدود میں ایک ہی چھت کے نیچے پہلی تا بارہویں جماعت تک کی تعلیم دینے کا انتظام کیاجائے گا۔ہر گرام پنچا یت کی حدود میں 30بستروں پر مشتمل اسپتال کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔خواتین کو خود کفیل بنانے اور ان کے پیروں پر انہیں کھڑاکرنے کے مقصد سے اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے مختلف منصوبے بنائے جائیں گے۔جسمانی معذوروں کو ماہانہ دی جارہی پنشن کی رقم کو بڑھاکر 2500کرنے کا منصوبہ بھی زیرغو رہے۔ریاست میں جے ڈی ایس حکومت کے دوران کبھی فنڈ کی قلت پیش نہیں آئے گی،عوام کا پیسہ عوام کیلئے ہی خرچ کیاجائے گا۔کوڈلور دیہات کے بے گھر افراد کو فراہم کی جانے والی سائٹس کی ترقی کیلئے حکومت کی طرف سے ہی اقداما ت کئے جائیں گے۔جے ڈی ایس حکومت کوڈگو کی طرز پر کوڈلور میں گھر تعمیر کرے گی اور مرحلہ وار پوری ریاست میں اس منصوبے کو جاری کردیاجائے گا۔

اس موقع پر تعلقہ مجسٹریٹ سدرشن،تعلقہ پنچایت سی ای او شیوکمار،کوڈلور گرا م پنچایت کے صدر گووند گوڈا،نائب صدر بھاگیما،جے ڈی ایس تعلقہ صد ر ایچ سی جئے متو،ریاستی یوا جنتادل ایس کے جنرل سکریٹری سید عظیم،ڈی سی سی بینک کے ڈائرکٹر جئے رامو،پی ایل ڈی بینک کے سابق صدر سدارامواور دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...