پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th October 2019, 12:30 AM | عالمی خبریں | انٹریو |

اسلام آباد 25/اکتوبر (ایس او نیوز) ایک پاکستانی عدالت نے پاکستان  کے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے بانی رہنما صحت کی ناسازی کے سبب ہسپتال میں زیر علاج ہیں

یاد رہے کہ 69 سالہ نواز شریف تین بار پاکستان کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔ گزشتہ برس بدعنوانی کے الزامات کے تحت عدالت نے انہیں سات برس قید کی سزا سنائی تھی۔ نواز شریف ان الزامات کی تردید کرتے ہیں اور اسے اپنے خلاف سیاسی انتقام قرار دیتے ہیں۔

انہیں نے پیر 21 اکتوبر کو طبیعت کی خرابی کے سبب جیل سے لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ان کی جماعت کی طرف سے اپنے رہنما کی صحت کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا تھا۔

نواز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے عدالتی فیصلے کے بعد خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا، ''ہم نے ان کی صحت کی صورتحال کے تناظر میں عدالت سے ان کی ضمانت پر رہائی کی درخواست کی تھی کیونکہ ان کی صحت بگڑ رہی تھی اور انہیں بہتر علاج کی ضرورت ہے۔‘‘

پاکستانی میڈیا کے مطابق ایک اور مقدمے کے سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی نواز شریف کی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ یہ درخواست بھی شہباز شریف نے دائر کی ہے۔ اگر وہ درخواست بھی قبول ہو گئی تو نواز شریف کی ضمانت پر رہائی ممکن ہو سکے گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس درخواست پر مزید سماعت منگل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

ڈی ڈبلیو کے ایڈیٹرز ہر صبح اپنی تازہ ترین خبریں اور چنیدہ رپورٹس اپنے پڑھنے والوں کو بھیجتے ہیں۔ آپ بھی یہاں کلک کر کے یہ نیوز لیٹر موصول کر سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

نیپال طیارہ حادثہ: 18 مسافروں کی لاشیں نکال لی گئیں، زندہ بچ جانے والے پائلٹ کا علاج جاری

نیپال کے کھٹمنڈو کے تری بھون ہوائی اڈے پر ایک مسافر طیارہ ٹیک آف کے دوران حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اس طیارے میں پائلٹ سمیت 19 افراد سوار تھے۔ رپورٹ کے مطابق تمام 18 مسافروں کی حادثے موت ہو گئی, جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ حادثے میں پائلٹ کی جان بچ گئی، جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل ...

بنگلہ دیش سے 5000 سے زائد غیر ملکی طلباء نکلے

بنگلہ دیش میں ریزرویشن مخالف پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے اب تک تقریباً ساڑھے چار ہزار ہندوستانی طلباء وطن واپس آچکے ہیں، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کے تقریباً پانچ سو دیگر طلباء بھی ہندوستان آئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے کل یہاں ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ دو دنوں سے ڈھاکہ میں ہندوستانی ...

فسادات زدہ بنگلہ دیش سے تقریباً 1000 ہندوستانی طلباء کی وطن واپسی

بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف جاری طلباء کے احتجاج کی وجہ سے حالات بدستور تشویشناک ہے۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تقریباً 1000 ہندوستانی طلباء وہاں سے ہندوستان واپس آ گئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز کہا کہ اس نے ہندوستانی شہریوں کی واپسی کے لیے تمام انتظامات کئے۔ ...

بنگلہ دیش کوٹہ سسٹم احتجاج: 100 سے زائد افراد ہلاک، 2500 زخمی، ملک بھر میں کرفیو، سڑکوں پر فوج کا پہرہ

بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے طلباء کا پرتشدد احتجاج جاری ہے۔ چند ہفتے قبل ملک بھر میں شروع ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں اب تک 105 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

نیپال لینڈ سلائڈنگ حادثہ: اب تک 4 ہندوستانیوں سمیت 19 افراد کی لاشیں برآمد، راحت و بچاؤ کاری کا عمل جاری

گزشتہ ہفتہ نیپال کے چتون ضلع میں لینڈ سلائڈنگ کے بعد دو بسیں طغیانی مارتی ہوئی ندی میں بہہ گئی تھیں جس میں سوار لوگوں کی لاشیں برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ دراصل لینڈ سلائڈنگ کے بعد تباہی جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں اور فوجیوں کو راحت و بچاؤ کاری میں کافی دقتیں پیش آ رہی ہیں۔ ...

جیل سے رہائی کے بعد ڈاکٹر کفیل خان کا پہلا انٹرویو، کہا؛ اترپردیش میں NSAقانون ’تھوک کے بھاؤ‘ عائد کیا جا رہا ہے، اس قانون کو ختم کرنا ضروری

ڈاکٹر کفیل خان کسی تعارف کا محتاج نہیں ہیں، انہیں اترپردیش اسپیشل ٹاسک فورس (یوپی ایس ٹی ایف) نے فروری 2020 میں ممبئی سے سی اے اے - این آر سی مخالف احتجاج میں شریک ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور تقریر کے ذریعے تشدد بھڑکانے کے الزام میں قومی سلامتی قانون کے تحت جیل بھیج دیا ...

مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے نے دیاجنتادل اورکانگریس کے مشترکہ امیدوار اسنوٹیکر کے الزامات کا جواب (کنڑاروزنامہ کراولی منجاؤمیں شائع شدہ انٹرویو کا ترجمہ )

ضلع شمالی کینرا کی پارلیمانی سیٹ پر موجودہ رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے کا مقابلہ براہ راست جنتادل ایس اور کانگریس کے مشترکہ امیدوار آنند اسنوٹیکر کے ساتھ ہے۔

دبئی کے معروف ڈاکٹر اسماعیل قاضیا سے ایک ملاقات جن کے تینوں بیٹے بھی ڈاکٹر ہیں

طبی میدان یعنی میڈیکل سے وابستگی کو بہت ہی معتبر اور مقدس سمجھا جاتاہے ، گرچہ جدید دورمیں مادیت کی وجہ سے اس میں کچھ کمی ضرور آئی ہے مگر آج بھی ایسے بے شمار طبیب ہیں جو عوام کی بھلائی کی خاطر ڈاکٹری پیشہ سے وابستہ رہتے ہوئے مخلصانہ خدمات انجام دے رہےہیں۔ مسلمانوں نے طب کے میدان ...

غلط فہمیوں کے ازالہ کے ذریعہ ہم آہنگی کا قیام ممکن: کامن سیول کوڈ کی تجویز مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور ظلم ؛ جسٹس سچر کا انٹرویو

دس سال قبل ملک میں مسلمانوں کی تعلیمی، سماجی، معاشی اور سیاسی صورتحال سے متعلق حقائق کو منظر عام پر لاتے ہوئے مسلمانوں کی صورتحال کو دلت اور پسماندہ طبقات سے بدتر قرار دیتے ہوئے مسلمانوں کی فلاح وبہبود کیلئے مفید مشورے پیش کرنے والے 92سالہ جسٹس راجیندرا سچرنے ڈنکے کی چوٹ پر ...