انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd April 2024, 7:29 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 22/اپریل (ایس او نیوز) سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں شاذ و ناد ہی عمل ہوتا ہے ۔ ظاہر بات ہے کہ ہر کوئی ضمانت حاصل کرنے کے لئے سپریم کورٹ تک جانے کی استطاعت نہیں رکھتا ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ 65% قیدی  'زیر سماعت' قیدی ہوتے ہیں ۔ وہ سزا یافتہ مجرم نہیں ہوتے ۔ پھر انہیں کیوں جیل میں رکھا جاتا ہے ؟"     انہوں نے کہا کہ " 90% سے زیادہ زیر سماعت قیدی دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی)، ایس سی اور ایس ٹی طبقے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اس لئے ہم "بیل اِز رول، جیل اِز ایکسیپشن" والا نیا قانون وضع کریں گے جس کے تحت ہر ملزم کو پولیس یا سی بی آئی کی 15 دن کی تفتیش کے بعد ضمانت ملنی چاہیے ۔"

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چدمبرم نے  مزید کہا کہ پارلیمانی الیکشن کے بعد انڈیا بلاک کی حکومت بنتی ہے تو  سی اے اے سمیت مختلف نئے قوانین اور ترمیمات کو منسوخ  کیا جائے گا ۔     کانگریس مینی فیسٹو کمیٹی کے چیرمین چدمبرم نے واضح کیا  کہ "اگر مرکز میں انڈیا بلاک اقتدار پر آتا ہے تو  سب سے پہلے بی جے پی حکومت کی طرف سے لائے گئے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی تنسیخ، ترمیم اور نظر ثانی کا کام کریں گے ۔ اس کے علاوہ کسانوں سے متعلقہ فارمرس پروڈیوس، ٹریڈ اینڈ کامرس پروموشن آف فیسی لیٹیشن ایکٹ 2020، آئی پی سی کی جگہ لایا گیا بھارتیہ نیائے (سیکنڈ) سنہیتا ، سی آر پی کی جگہ لایا گیا ناگرک سرکھشا سنہیتا اور ایوڈینس ایکٹ کی جگہ لایا گیا بھارتیہ ساکشیا (سیکنڈ) سینہیتا جیسے فوجداری قوانین کی بھی تنسیخ یا ترمیم کردیں گے ۔ اس کے علاوہ دیگر آٹھ قوانین ایسے ہیں جنہیں ہم منسوخ کریں گے اور ان کی جگہ نئے قوانین لائیں گے ۔ 25 ایسے قوانین ہیں جن میں ترمیم کی جائے گی اور انہیں دستوری تقاضوں کے مطابق ڈھالا جائے گا ۔ لہِذا ایک بات صاف ہے کہ ہم سی اے اے کو پوری طرح منسوخ کر دیں گے ۔ "

کمیونسٹ  پارٹی آف انڈیا نے کانگریس پر  الزام لگایا تھا کہ کانگریسی لیڈران سی اے اے کے تعلق سے زبان نہیں کھولتے ، اسے مسترد کرتے ہوئے چدمبرم نے کہا کہ "ششی تھرور نے سی اے اے کے خلاف بڑے واضح طور پر تبصرہ کیا ہے اور اس کی بڑے پیمانے پر رپورٹنگ بھی ہوئی ہے ۔ راہل گاندھی اور پریانکا گاندھی بھی کھلے عام سی اے اے کے خلاف بولتے رہے  ہیں ۔"

    خیال رہے کہ یو پی اے حکومت کے دوران پی چدمبرم کے پاس  2008 سے 2012 تک وزارت داخلہ کا قلمدان  تھا ۔  

 

 

 

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...