ایئر سیل-میکسس کیس میں پی چدمبرم اور ان کے بیٹے کو ملی پیشگی ضمانت

Source: S.O. News Service | Published on 5th September 2019, 6:40 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،05 /ستمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) ایئر سیل-میکسس معاملے میں دہلی کی عدالت نے سی بی آئی اور ای ڈی کی طرف سے ریکارڈ معاملوں میں سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم اور ان کے بیٹے کارتی کو پیشگی ضمانت دے دی ہے۔ساتھ ہی عدالت نے پی چدمبرم، ان کے بیٹے کارتی کو سی بی آئی، ای ڈی کی طرف سے ریکارڈ ایئر سیل-میکسس معاملات میں تحقیقات میں شامل ہونے کی ہدایت دی۔وہیں پیشگی ضمانت ملنے کے بعد کارتی چدمبرم نے ٹویٹ کر کے کہاکہ ہم کچھ اور بھی جیتیں گے۔ اس سے پہلے سی بی آئی اور ای ڈی نے پی چدمبرم اور ان کے بیٹے کارتی کی پیشگی ضمانت کی درخواستوں پر دوپہر دو بجے سنائے جانے والے احکامات کو ٹالنے کی درخواست کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔سی بی آئی کی جانب پیش ہوئے اضافی سالیسٹر جنرل کے ایم نٹراج نے خصوصی جج او پی سینی سے سپریم کورٹ کے جمعرات کو سنائے گئے حکم پر غور کرنے کی درخواست کی۔سپریم کورٹ نے بدھ کوای ڈی کی طرف سے ریکارڈ آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ معاملے میں چدمبرم کو گرفتاری سے قبل ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔ لیکن عدالت نے سی بی آئی اور ای ڈی کی درخواست کو مسترد کر دیا اور کہا کہ حکم دوپہر دو بجے سنایا جائے گا۔چدمبرم 305 کروڑ روپے کے آئی این ایکس میڈیا معاملے کے ساتھ ایئر سیل-میکسس معاملے میں جانچ ایجنسیوں کے گھیرے میں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔