چدمبرم کو تہاڑجیل بھیج دیا گیا عدالتی حراست کی مخالفت میں کپل سبل کی زوردار بحث بے نتیجہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th September 2019, 11:46 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،6؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) آئی این ایکس میڈیا معاملے میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو سی بی آئی عدالت نے 19 ستمبر تک کیلئے تہاڑ جیل بھیج دیا گیا -انہوں نے ضمانت کیلئے عرضی دی تھی جو نامنظور ہوگئی- چدمبرم کی جیل میں الگ سیل، پلنگ اور الگ باتھ روم کی مانگیں منظورکرلی گئی ہیں - ذرائع کے مطابق چدمبرم کو تہاڑ جیل نمبر7 میں رکھا جائے گا-آئی این ایکس میڈیا بدعنوانی اور منی لاؤنڈرنگ معاملے میں چدمبرم 22اگست سے سی بی آئی حراست میں تھے -خصوصی جسٹس اجے کمار کوہار نے سابق مرکزی وزیر کے وکیل کپل سبل کی اس دلیل کو قبول کرنے سے انکار کردیا جس میں چدمبرم کو عدالتی حراست میں نہ بھیجنے کی درخواست کی گئی تھی-سابق مرکزی وزیر اس معاملے میں اب 14دن جیل میں رہیں گے -انہیں 21اگست کی رات کو سی بی آئی نے ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا-چدمبرم کو آج سی بی آئی کی حراست ختم ہونے پر راؤز ایونیو میں واقع خصوصی جج کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا- مسٹر سبل نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کے مؤکل انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے سامنے خود سپردگی کے لئے تیار ہیں اور انہیں عدالتی حراست میں نہیں بھیجا جانا چاہئے -انہوں نے چدمبرم کی عدالتی حراست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکل پر جانچ کو متاثر کرنے اور اس میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے کا کوئی الزام نہیں ہے - انہوں نے کہا کہ ان کے مؤکل آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ معاملے میں ای ڈی کی حراست میں جانے کے لئے تیار ہیں -اس سے پہلے سابق وزیر کو سپریم کورٹ سے جھٹکا لگا تھا- اعلیٰ عدالت نے آج ہی ان کی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی گرفتاری سے بچنے کے لئے عبوری ضمانت عرضی کو خارج کردیا تھا-چدمبرم پر یہ معاملہ انورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے درج کیا ہے - دہلی ہائی کورٹ نے20 اگست کو ان کی اپیل خارج کردی تھی اور اس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ میں اس فیصلے کو چیلنج کیا تھا-اعلیٰ عدالت میں جسٹس آر بھانومتی اور جسٹس اے ایس بوپنا کی بنچ نے چدمبرم کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے کہا کہ عبوری ضمانت دینے کے لئے یہ مناسب وقت نہیں ہے - اس وقت عبوری ضمانت دینے سے جانچ متاثر ہوسکتی ہے -عدالت نے29اگست کو اس معاملے پر سماعت پوری کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا- بنچ نے کہا کہ جانچ ایجنسی کو معاملے کی تفتیش کرنے کے لئے مناسب آزادی دی جانی چاہئے -بنچ نے حکم میں کہا ہے کہ عبوری ضمانت کو کسی کو اس کے حق کے طور پر دیا جاسکتا ہے لیکن یہ معاملے پر منحصر کرتا ہے -عدالت نے عبوری ضمانت عرضی خارج کرتے ہوئے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی کیس ڈائری کو ہم نے دیکھا ہے اور ہم جانچ ایجنسی کے اس دعویٰ سے متفق ہیں کہ معاملے میں ملزم کو گرفتار کرکے حراست میں پوچھ گچھ کرنا ضروری ہے - ڈائرکٹوریٹ کی اس بات سے ہم متفق ہیں کہ منی لانڈرنگ کو بے نقاب کرنا ضروری ہے -سی بی آئی کی جانب سے تشار مہتا نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی کہا ہے کہ یہ بڑا معاملہ ہے -سپریم کورٹ نے بھی ہماری دلیل مانی ہے کہ چدمبرم ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر سکتے ہیں - ہم نے کئی ممالک میں لیٹر روگیٹری بھیجے ہیں - برطانیہ، امریکہ سمیت پانچ ممالک میں ہم نے لیٹر روگیٹری بھیجے ہیں - غیر ملکی اکاؤنٹس میں جمع پیسوں میں چھیڑ چھاڑ کی جا سکتی ہے- اقتصادی جرائم ایک الگ زمرہ کا جرم ہے، یہ بات سپریم کورٹ نے بھی کہی ہے-واضح ہو کہ یہ کیس آئی این ایکس میڈیا گھوٹالے سے منسلک منی لانڈرنگ کیس ہے- کیس میں سی بی آئی کی حراست کی دو دن کی مدت ختم ہونے کے بعد چدمبرم کو دہلی کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا تھا- واضح ہو کہ سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم پر الزام ہے کہ وزیر خزانہ رہتے غیر ملکی سرمایہ کاری کو منظوری دی گئی- سی بی آئی نے اس معاملے میں ان کے بیٹے کارتی کو گرفتار کیا تھا اور فی الحال ضمانت پر ہیں - کارتی پر2007میں آئی این ایکس میڈیا کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ بورڈکی منظوری دلانے کے لئے پیسے لینے کا الزام ہے- اس وقت ان کے والد یو پی اے حکومت میں وزیر خزانہ تھے-

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔