صرف 31فی صدکوویکسین دے کر100کروڑکاجشن ؟اتنابھی نہ پھینکیں، اویسی کاکانگریس اورسماجوادی پارٹی پربھی حملہ،مولاناکلیم صدیقی اورفیصل پر مانگا جواب

Source: S.O. News Service | Published on 24th October 2021, 12:10 AM | ملکی خبریں |

میرٹھ 24؍اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے یوپی اسمبلی انتخابات سے قبل میرٹھ کے کٹھور جلسہ عام میں بی جے پی سمیت اپوزیشن جماعتوں پر حملہ کیا۔ 100 کروڑ کی ویکسینیشن پر انہوں نے کہاکہ ملک کی کل آبادی کا 31 فیصد کو ویکسین لگایا گیا ہے اور مودی 100 کروڑ کی بات کرتے ہیں۔ اتنا نہ پھینکیں۔اویسی نے کہا کہ جب کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹا دیا گیا ہے تو وزیر داخلہ امت شاہ 35 گاڑیوں کے قافلے میں کشمیر کیوں جاتے ہیں؟ جب کشمیر آزاد ہوگا تو وزیر داخلہ بھی 3 گاڑیوں میں جاسکتے ہیں۔اویسی نے کہا کہ میں کانگریس کا پیار پوچھنا چاہتا ہوں۔ اناؤ کے فیصل کی پولیس حراست میں موت ہوگئی۔

پھر آپ کیوں نہیں گئے؟ آپ ہم سے ووٹ کیوں مانگتے ہیں؟ میں پوچھتا ہوں کہ کتنی جماعتوں نے مولاناکلیم صدیقی کا نام لیا۔ مجلس کی لڑائی انصاف کی لڑائی ہے۔ کلیم کا نام لیا تو شیام کو غصہ آئے گا۔مسلمانوں کو 2022 میں ایس پی کو ووٹ دینے کی غلطی نہیں کرنی چاہیے۔ تبلیغی جماعت کو نشانہ بنانے کے وقت اے آئی ایم آئی ایم ان کے ساتھ تھی۔ اویسی نے اکھلیش پر بھی طنز کیا۔ کہا کہ منیش گپتا گورکھپور میں پولیس کے مظالم کا شکارہے۔ اس لیے ایس پی اور کانگریس کے لیڈر ان سے ملنے جاتے ہیں۔ جب کسی مسلمان کا انکاؤنٹر ہوتا ہے تو پولیس اسے تشدد کا نشانہ بناتی ہے ، پھر اکھلیش اس سے ملنے کیوں نہیں جاتے؟

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔