ایگزٹ پول:ایک بار پھر مودی سرکار اپوزیشن نے پولس کو مسترد کیا-23مئی کے نتائج کا انتظار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th May 2019, 10:54 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) لوک سبھا انتخابات کے سات مراحل کے اختتام پر مختلف چینلوں اور ایجنسیوں کی جانب سے جاری کئے گئے ایگزٹ پولس میں ایک بارپھر 2014 کی طرح مودی لہر صاف نظر آرہی ہے- 2014 کے انتخابات کے موقع پر بھی مودی نے 272 سیٹوں کا دعویٰ کیا تھا اور 2019 کے انتخابات میں بھی مودی نے اکثریت کا دعویٰ کیا ہے- اس وقت بھی وہ اپنے دعوے میں کامیاب ہوئے اور ایگزٹ پول کے مطابق وہ کامیاب ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں - زیادہ تر پولنگ سروے (ایگزٹ پول) نے 17 ویں لوک سبھا میں بھارتیہ جنتاپارٹی کی قیادت میں قومی جمہوری اتحادی (این ڈی اے) کو دوبارہ واضح اکثریت ملنے کا دعویٰ کیا ہے -تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ بی جے پی اپنے دم پر 272 کی تعداد پاکر پائے گی- لوک سبھا کی 543 میں سے 542 نشستوں کے لئے ہونے والی پولنگ کے بعد کے نو سروے میں سے آٹھ میں این ڈی اے کی واضح اکثریت کے ساتھ دوبارہ اقتدار میں آنے کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ کانگریس کی قیادت والے متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کو اکثریت سے بہت دور دکھایا گیا ہے - این ڈی اے کو کم از کم 231 سے 333 نشستیں ہیں جبکہ یو پی اے 62 اور 164 نشستوں کے درمیان ہونے کا امکان ہے - دیگر جماعتوں کو 94 سے 159 تک نشستیں حاصل کرنے کا اندازہ لگایا گیا ہے -ٹائمز ناؤ- وي ایم آر سروے نے بی جے پی اور اتحادیوں کو 304 نشستیں، کانگریس کی قیادت والے متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کو 132 اور دیگر کو 104 سیٹیں ملنے کا اندازہ ظاہر کیا ہے -ری پبلک ٹی وی - سی ووٹر نے اپنے سروے میں این ڈی اے کے لئے 287 نشستیں، یو پی اے کے 128 نشستوں اور دیگر کو 127 نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے - نیوز نیشن نے بی جے پی اور اتحادیوں کو 282 سے 290 نشستیں، کانگریس اور اتحادیوں کو 118 سے 126 سیٹیں اور دیگر جماعتوں کو 130- 138 نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے - نیوز 18 کے سروے میں، این ڈی اے کو 292 سے 312 نشستیں، یو پی اے کو 62 سے 72 نشستیں اور 102 سے 112 نشستیں دی گئی ہیں - نیوز ایکس نے این ڈی اے کو 242 نشستیں، یو پی اے کو 164 نشستوں اور 137 نشستیں دی ہیں -اسی طرح، سدرشن نیوز نے این ڈی اے کو 313، یوپی اے کو 121 اور دیگر109نشستیں دی ہیں -پیس ریسرچ کے ایک سروے کے مطابق، این ڈی اے 231نشستیں یو پی اے کو152نشستیں اور دیگر 159نشستیں حاصل کر رہی ہیں -ایک دیگر سروے میں وی ڈی پی اسوسی ایٹ کے ایک دیگر سروے نے، این ڈی اے 333 نشستیں، یو پی اے کو 115 نشستیں اور دیگر 94 نشستیں دی ہیں - جن کی بات ٹی وی چینل نے این ڈی اے کو305 نشستیں، یو پی اے کو 124 نشستیں اور دیگر کو 113 نشستیں دی ہیں -کہتے ہیں کہ دلی کا اقتدار یوپی سے ہوکر آتاہے -بی جے پی کو 2014کی تاریخی اکثریت دہرانے سے روکنے کے لئے اس بار یوپی میں سماج وادی پارٹی اوربہوجن سماج وادی پارٹی نے ہاتھ ملایاتھا اورساتھ میں اجیت کمارکی آرایل ڈی بھی آگئی تھی -سیاسی ماہرین اس اتحاد کو بی جے پی کیلئے بڑا چیلنج مان رہے تھے لیکن ٹائمز ناؤ-وی ایم آر ایگزٹ پول کے مطابق یہ اتحاد بھی بی جے پی کو جھٹکا دینے کاکام ثابت ہوا ہے - ٹائمز ناؤ کے مطابق 80 لوک سبھا سیٹوں والے اترپردیش میں بی جے پی اکیلے 56 سیٹیں جیت سکتی ہے اور اس کی اتحادی پارٹیوں کو دو سیٹیں ملنے کا امکان ہے جس سے این ڈی اے کے کھاتے میں 58 سیٹیں جاتی ہوئی دکھ رہی ہیں جبکہ یوپی میں کانگریس کو زبردست جھٹکا لگا ہے اور اسے گزشتہ بار کی طرح اس بار بھی صرف دو سیٹوں پر اکتفا کرنا پڑ رہا ہے- وہیں ایس پی- بی ایس پی اتحاد کو 20 سیٹیں ملنے کا امکان ہے جبکہ ”سی ووٹر“ نے یوپی میں مہاگٹھ بندھن کو 40 سیٹیں ملنے کا اندازہ لگایا ہے -وہیں مختلف ایگزٹ پول میں ترنمول کانگریس کو شدید نقصان ہونے کی پیش گوئی کے بعد ممتا بنرجی نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایگزٹ پر یقین نہیں کرتے ہیں اوریہ گنتی اور ای وی ایم مشین کو متاثر کرنے کی کوشش کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے -ممتا بنرجی نے ملک کی تمام اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کی ہے ایگزٹ پول کی آڑ میں ای وی ایم مشین پر متاثر ہونے کی کوششوں کومتحد ہوکر ناکام بنائیں -یہ پہلے سے طے شدہ سروے ہیں -خیال رہے کہ بیشتر ایگزٹ پول میں ممتا بنرجی کو پارٹی ترنمو ل کانگریس کو 24سے 29سیٹیں ملنے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے -اسی طرح بی جے پی کو 11سے16سیٹیں مل سکتی ہے اور کانگریس کو دو سیٹیں اور بایاں محاذ ایک بھی سیٹ پر جیت نہیں حاصل کرسکے گی-2014میں ممتا بنرجی کی پارٹی نے 34سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی-بی جے پی اورسی پی ایم کو دو دوسیٹیں اور کانگریس کو چار سیٹیں ملی تھیں -سی ووٹر نے ترنمول کانگریس کو 29سیٹیں بی جے پی کو 11سیٹیں اور کانگریس کو 2ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے -جن کی بات نے ترنمول کانگریس کو 17، بی جے پی کو 22اور کانگریس کو 2سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے -وی ایم آر نے ترنمول کانگریس کو 28،بی جے پی کو 11،کانگریس کو 2اور سی پی ایم کو ایک سیٹ ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے -حیرت انگیز طور پر صرف ایک سروے میں سی پی ایم کو صرف ایک سیٹ ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے -دہلی کانگریس کے سکریٹری اور سپریم کورٹ کے وکیل سرفراز احمد صدیقی نے مختلف نیوز چینلوں پر آنے والے ایگزٹ پول کو ایک مذاق قرار دیتے ہوئے کہاکہ مرکز میں قومی ترقی پسند اتحاد ہی حکومت بنائے گی-انہوں نے دعویٰ کیاکہ جس طرح نیوز چینلوں نے بی جے پی کے حق میں ایگزٹ پول دکھائے ہیں اس سے محسوس ہوتا ہے کہ یہ سارے ایگزٹ پول بی جے پی دفتر میں بیٹھ کر بنائے گئے ہیں - انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے خلاف عوام میں نفرت ہے، ناراضگی ہے اور عوام نوٹ کی منسوخی اور جی ایس ٹی سے پریشان ہیں - اس لئے ایسے میں بی جے پی کے اقتدارمیں واپس آنے کا امکان نہیں ہے -انہوں نے کہاکہ خاص طور پر ان ریاستوں میں بی جے پی کو کافی آگے دکھایاگیا ہے جہاں حال ہی کانگریس نے بی جے پی کو اسمبلی انتخابات میں شکست دی ہے - 

انہوں نے الزام لگایا کہ اس طرح کے ایگزٹ پول کا مقصد جہاں بی جے پی کے لئے ووٹوں کی گنتی میں دھاندلی کا راستہ ہموار کرنا ہے وہیں الیکشن کمیشن کی خامیوں اور بی جے پی کے تئیں اس کے جھکاو سے عوام کی توجہ ہٹانا ہے - انہوں نے دعوی کیا کہ پورا انتخاب کو لوگوں نے دیکھا ہے اور الیکشن کمیشن کی ای وی ایم کے تئیں لاپروائی اور اپوزیشن اراکین اس کا امتیاز کسی سے ڈھکا چھپا نہیں رہ گیا ہے- 

انہوں نے کہاکہ یہ ملک کا سب سے امتیاز برتنے والا اور سرکاری مشنری کو حکمراں پارٹی کے حق میں استعمال کرنے والا انتخاب تھا- انہوں نے کہاکہ اگر جمہوریت پسند میں اس کے تئیں بیدار نہیں ہوئے تو اس کی بھاری قیمت چکانی ہوگی-

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔