آپریشن کمل پر عبوری روک لگادی گئی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th April 2019, 9:12 PM | ریاستی خبریں |

نگلورو،26/اپریل(ایس او نیوز) بی جے پی کی مرکزی قیادت نے ملک بھر میں جاری لوک سبھا انتخابات کی تکمیل تک ریاست میں آپریشن کمل پر روک لگادی ہے،اور ریاستی قائدین کو اس خصوص میں واضح احکامات جاری کردئے گئے ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق اگر لوک سبھا انتخابات سے پہلے ہی آپریشن کمل کیا جائے تو ملک بھر میں یہ تاثر پیدا ہوگا کہ بی جے پی کو اقتدار کی ہوس ہوگئی ہے۔ بی جے پی قیادت کے احکامات کے بعد ریاستی بی جے پی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ لیاگیا کہ 23مئی تک بی جے پی لیڈر کانگریس اور جے ڈی ایس اراکین اسمبلی سے دور رہیں گے۔ اسی طرح کانگریس کے باغی رکن اسمبلی رمیش جارکی ہولی سے بھی کسی بھی طرح کی کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی۔ بی جے پی قیادت کو بھروسہ ہے کہ 23 مئی کو ہونے والے نتائج میں انہیں اقتدار ملے گا۔ اور اپنے بل پر مرکز میں حکومت تشکیل دی جاسکتی ہے۔ اسی لئے تب تک خاموشی اختیار کرنے کو کہا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ریاست میں اب تک چار مرتبہ آپریشن کمل کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔ جس سے پارٹی کا وقار مجروح ہوگیا ہے۔ ایسے میں دوبارہ پارٹی کی ساکھ متاثر نہ ہونے پائے اسی لئے منظم طریقے سے 23مئی کے بعد حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ مرکز میں اقتدار پر بحالی کے بعد کانگریس اور جے ڈی ایس کے 20 سے زائد اراکین اسمبلی مستعفی ہونے کے بعد پارٹی میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...