کیمپے گوڈا ہوائی اڈہ میں سب اربن ریلوے پراجکٹ شروع کرنے کا مطالبہ۔ سٹی زن فا سٹی زن کی جانب سے آئن لائن مہم کا آغاز

Source: S.O. News Service | Published on 20th January 2022, 12:15 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20؍جنوری(ایس او  نیوز)کیمپے گو ڈا انٹر نیشنل ایر پورٹ فرسٹ فیس میں سب اربن ریلوے پراجکٹ کا کام شروع کرنے کا مطالبہ کر تے ہو ئے آن لائن مہم شروع کی گئی ہے۔

سٹی زن فار سٹی زن کے بانی راج کمار دگار نے مہم کا آغاز کر تے ہوئے بتا یا کہ مہم میں 1,100سے زیادہ افراد نے دستخط کئے ہیں اور فرسٹ فیس میں سب اربن ریل شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ بنگلور سب اربن ریلوے پراجکٹ کے لئے اکتوبر2020میں مرکزی ریلوے بورڈ نے اجازت دی تھی اور یہ ہدایت بھی دی تھی کہ6سال میں شہر بنگلور میں سب اربن ریلوے پراجکٹ مکمل کیا جا ئے اس کے علاوہ 3سال میں فر سٹ فیس کا کام مکمل کرنے کے آئی اے ایل کو ہدایت دی تھی۔

انہوں نے الزام لگا یا کہ سب اربن ریلوے پراجکٹ کی دیکھ بھال کر رہے ریاستی حکومت کے ما تحت ادارہ کرناٹک بنیادی سہو لیات ترقیاتی کمپنی(کے۔رائیڈ) نے اس سلسلہ میں کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ اسکے علاوہ پراجکٹ کو منظوری دے کر دیڑھ سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود کے اے آئی ایل کے لئے سب اربن ریلوے رابط کے تعلق سے کو ئی بات نہیں کی ہے،جس کی وجہ سے بین الاقوامی ہوائی اڈہ کے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔دگار نے الز ام لگا یا کہ مرکزی ریلوے بورڈ کی ہدایت کے باوجود کے اے آئی ایل روٹ میں سب اربن ریلوے رابط کے تعلق سے ابتک کوئی کوشش نہیں کی گئی ہے۔ اسکی بجائے بینی گانہلی۔چک بانا ورا روٹ میں سیول کاموں کے لئے ٹنڈر طلب کیا گیا ہے،جس کا مقصد بین الاقوامی ہوائی اڈہ کے مسافروں کو تکلیف پہنچا نا ہے۔

انہوں نے بتا یاکہ کے آئی اے ایل کا کووڈ کے آغاز سے قبل روزانہ تقریباً1.3لاکھ افراد(مسافر، عملہ، ملازمین سمیت) دورہ کر رہے تھے تا ہم کووڈ کی وجہ سے یہ تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے بتا یاکہ آنے والے دنوں میں دوسرے ٹرمنل کا کام مکمل ہوا تو یہ تعداد تین لاکھ تک پہنچنے کی امید ہے،لیکن حکومت فرسٹ فیس کے کاموں میں بلا وجہ تا خیر کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...