یو پی کے بجنور میں ہولی پر شرانگیزی، مسلم خواتین کو راستے میں روک کرزبردستی رنگ ڈالا گیا، ایک گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 26th March 2024, 11:05 AM | ملکی خبریں |

بجنور ، 26/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) بجنور کے دھام پور میں ہولی کے نام پر مسلم خواتین کو نشانہ بنانے اور ان پر زبردستی گیلا رنگ اور پانی ڈالنے کے معاملے میں پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار اور۳؍ کو حراست میں لیا ہے۔ یہ کارروائی بجنور کے دھام پور کی شرمناک واردات کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کی گئی ہے۔ یہاں مسلم خواتین کو ہولی کے نام  پر نشانہ بنانے اور ہراساں کرنے کی ایک سے زائد وارداتیں پیش آئی ہیں۔ ایک ویڈیو جو وائرل ہوجانے کے بعد ملزمین کی گرفتاری کا سبب بنا، میں دیکھا جاسکتاہے کہ ایک موٹر سائیکل کو زبردستی روک لیاگیا ہے۔ اس کےساتھ برقع پوش لڑکی اور عمررسیدہ خاتون بھی بیٹھی ہوئی ہیں۔ ان کے اعتراض  کے بعد بھی تہوار کے نام پر شرپسند عناصر’’جے شری رام‘‘ اور ’’ہر ہر مہادیو‘‘  کے نعروں کے ساتھ  ان پر رنگ ڈال رہے ہیں۔  ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ اعتراض کرنے پر مذکورہ خواتین پر پانی کی بوچھار کردی گئی اور مزید رنگ ڈالا گیا۔ 

بجنور پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر کے۴؍ افراد کو حراست میں لیا۔ ان میں ۳؍ نابالغ ہیں۔ ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ۳؍  کو زیر حراست رکھا گیا ہے۔ سنیچر کی رات ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر انصاف پسند عناصر نے شدید برہمی کااظہار کیا۔ سمجھا جارہا ہے کہ مذکورہ خواتین دوا لینے جارہی تھیں۔ اسی طرح کی ایک دوسری واردات میں دواخانہ سے لوٹ رہی ایک  لڑکی پر زبرستی رنگ ڈالاگیا۔  ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بجنور  پولیس نے شرپسند عناصر کو متنبہ کیا ہے کہ وہ تہوار کو کسی کو ہراساں کرنے کا ذریعہ نہ بنائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...