’کرناٹک میں اومیکرون ویرینٹ پہلے سے موجود تھا!‘

Source: S.O. News Service | Published on 4th December 2021, 11:08 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 4؍دسمبر (ایس او نیوز؍یو این آئی)  نیشنل کمیونیکیبل ڈیزیز کنٹرول پروگرام کے مشیر نریش پروہت نے کہا ہے کہ بنگلورو میں اومیکرون سے متاثر پائے گئے ایک مقامی باشندے کی کوئی سفری تاریخ نہیں ہونے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں کووڈ کی نئی قسم اومیکرون پہلے سے ہی موجود تھی اور ہمیں اس کے بارے میں ابھی پتہ چلا ہے۔

پروہت نے کہا ’’میوٹیشن ایک اخراج کے بجائے ایک ضابطہ ہے۔ اس طرح کے میوٹیشن بہت سے ممالک میں ہو سکتے ہیں اور ضروری نہیں کہ یہ باہر سے آیا ہو۔‘‘ انہوں نے یو این آئی کو بتایا ’’ تاہم، ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ یہ صرف اس بات کا اشارہ ہے کہ نیا ویرینٹ کرناٹک میں بہت پہلے سے رونما ہوا ہو گا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارۂ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ کرناٹک میں میوٹیشن ویرینٹ سے خطرہ بہت زیادہ ہے اور ڈبلیو ایچ او کے رہنما خطوط کے مطابق جن نمونوں میں زیادہ وائرل لوڈ ہوتا ہے ، جن کی سائیکل تھریش ہولڈ ویلیو 15 سے کم ہوتی ہے ۔ انہیں جینوم سیکونسنگ کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں کم لوگوں کو ویکسین لگی ہے ان علاقوں میں وائرس کا پھیلاؤ اور عمل میں تبدیلی جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ جب سبھی محفوظ نہیں ہوں گے تب ملک محفوظ نہیں ہو گا اور اس لیے بہت کم کوریج والی ریاستوں اور علاقوں میں ویکسینیشن کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگوا لیا ہے ۔ ان کی مکمل ویکسینیشن کی کوشش کی جائے۔ انہوں نے کہ اومیکرون یاد دلاتا ہے کہ وبا ابھی ختم نہیں ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بالخصوص کمزور لوگوں کی ڈیلٹا سمیت کووڈ -19 کی تمام اقسام سے سنگین بیماری یا موت ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں ویکسین کی دستیابی کے باوجود اومیکرون کا ہونا ویکسینیشن میں خامیوں کو اجاگر کرتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاستی سرکاری نصاب کی غلطیوں کی تصحیح کےلئے متبادل نصابی کتب تیار کریں گے اور بچوں کو توہم پرستی اور اندھی تقلید سے بچائیں گے : دیونور مہادیو

آر ایس ایس کی سرکار اسکولی بچوں کو جو کچھ سکھانا چاہتی ہے وہ سکھائے ۔ لیکن ہم متبادل کے طورپر دستور کی تمہید، منشاء سمیت سب کچھ انہیں سکھانے کا کام کریں گے۔ ریاست کے مشہور و معروف کنڑا ادیب دیونورمہادیو نے ان خیالات کااظہار کیا۔

ملک میں ایک نہ ایک دن ’یکساں سول کوڈ‘ ضرور نافذ ہوگا، کرناٹک کے وزیرکوٹا سرینواس پجاری کا خیال

 کرناٹک کے سماجی بہبود کے وزیر کوٹا سرینواس پجاری نے بدھ کے روز کہا کہ متنازعہ یونیفارم (یکساں) سول کوڈ ایک نہ ایک دن ملک میں نافذ ہوگا۔ انہوں نے کہا، ’’بی جے پی یکساں سول کوڈ لانے کے لیے پرعزم ہے اور اسے نافذ کرنے جا رہی ہے۔ یہ بی جے پی ہی ہی ہے جس نے جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو ...

منگلورو : ملالی مسجد کے مقام پر دیوی موجود ہے - کیرالہ کے نجومی کا دعویٰ - ضلع انتظامیہ نے نافذ کیے امتناعی احکامات

ملالی میں واقع السید عبداللہ جامع مسجد میں تجدید نو کے دوران مندر کے باقیات پائے جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے ہندو شدت پسند تنظیموں نے جو تنازعہ کھڑا کیا ہے اس میں اب مزید پیچیدگی پیدا ہوگئی ہے ، کیونکہ ہندو مذہبی عقیدہ کے مطابق کیرالہ سے بلائے گئے علم زائچہ کے ماہر اور نجومی ...

شیموگہ ضلع میں بارش کی وجہ سے 40 کروڑ کا نقصا ن

پچھلے ہفتے ہوئی مسلسل بارش سے ضلع میں تقریباً 40کروڑ روپئے کا نقصان ہونے کا اندازہ لگایاگیاہے۔وزیر اعلیٰ کے ساتھ اس سلسلے میں تبادلہئ خیال کرنے کے بعد ضروری معاوضہ دلانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔یہ بات ضلع نگران کار وزیر نارائن گوڈانے کہی۔