اڑیشہ میں کورونا وائرس کے 577 نئے مریض، مجموعی تعداد 11 ہزار سے متجاوز

Source: S.O. News Service | Published on 9th July 2020, 9:26 PM | ملکی خبریں |

بھونیشور،09 /جولائی (آئی این ایس انڈیا)  اڑیشہ میں جمعرات کو ایک ہی دن میں کورونا 577 نئے معاملے رپورٹ ہوئے جس کے بعد ریاست میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 11201 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے یہ اطلاع دی۔

عہدیدار نے بتایا کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے مزید چار افراد کی ہلاکت کے بعد ریاست میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 52 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت نے ایک بیان میں کہاکہ اسپتالوں میں علاج کے دوران 4 کورونا کے مریضوں کی ہلاکت کی المناک خبر ہے۔ وہیں ملک میں کورونا کا قہر جاری ہے۔

ہندوستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ آج پہلی بار 24 گھنٹوں میں کورونا کے تقریبا  25 ہزار نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد آٹھ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔

 وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا میں اب تک 7 لاکھ 67 ہزار 297 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 21129 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ چار لاکھ 76 ہزار افراد بھی ٹھیک ہوچکے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 24 ہزار 879 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 487 اموات ہوئیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔