نوپور شرما اور نوین جندل کو گرفتار کرنے کا مطالبہ: بیجاپور مسلمانوں نے ڈپٹی کمشنر کو دیا میمورنڈم 

Source: S.O. News Service | Published on 12th June 2022, 3:16 PM | ریاستی خبریں |

بیجاپور ،12؍جون(ایس او نیوز؍راست) حضور اکرم ﷺاور ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی شان میں گستاخی و بے ادبی کرنے والے ملعون نوپور شرمااور نوین جندل کو فوراً گرفتار کرنے اور انہیں سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے مسلم متحدہ کونسل، جماعت ِ اہلِ سنت کرناٹکا اور دیگر ملی و سماجی تنظیموں نے مولانا سید محمدتنویر ہاشمی کی قیادت میں یہاں بیجاپور کے ڈپٹی کمشنر کو ایک یاد داشت پیش کی۔

مسلم متحدہ کونسل ضلع بیجاپور کے جنرل سکریٹری یوسف قاضی صاحب نے یادداشت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ حضور اکرم ﷺکی شان میں گستاخی ایک مذموم عمل ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور صدرِ ہند سے درخواست کرتے ہیں کہ نوپور شرما اور نوین جندل کوگرفتار کرکے کیفرِ کردارتک پہنچایاجائے۔ یہ عناصر ہمارے ملک کے لیے خطرہ ہیں جن کی وجہ سے ہمارے ملک کا امن و بھائی چارہ متاثر ہورہا ہے۔

مولانا سید محمدتنویر ہاشمی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ ایک منصوبہ بندسازش کے تحت مسلمانوں کے خلاف ایک تحریک چلائی جارہی ہے جس کا ایک بھیانک حصہ حضور اکرم ﷺ اور ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی شان میں توہین آمیز کلمات کا استعمال کرنا ہے۔ نوپور شرما اور نوین جندل کی گستاخیوں کو قطعی برداشت نہیں کیاجائے گا۔ ایک قومی سطح کی سیاسی پارٹی کے ترجمان کی اس فحش غلطی کی سزا صرف پارٹی سے برطرف کرنا کافی نہیں ہوگا بلکہ ان دونوں گستاخوں کو ان کے کیفرِ کردارتک پہنچانے کے لیے انہیں فوراًگرفتار کرکے سخت سزا دے کر عبرت کانشان بنانا چاہئے۔

مولانا نے ملک کی گنگا جمنی تہذیب کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ صدیوں سے ہندوستان میں ہندو مسلمان بھائی چارگی، اخوت ومحبت اور احترام مذاہب کے ساتھ رہتے چلے آرہے ہیں مگرچند سالوں سے فرقہ پرستوں کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد نفرتوں کا ماحول بنا یا گیا ہے جو اس ملک کی سا  لمیت کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ ہے اور اسی فرقہ پرست گروہ کی جانب سے مسلسل زہر افشانی کی جارہی ہے۔ نوپور شرما اور نوین جندل کی بکواس سے یقینا پوری دنیا کے مسلمانوں کو قلبی تکلیف پہنچی ہے جو ناقابلِ برداشت ہے۔ مسلمان حضور اکرم ﷺ کو اپنی جان مال اولاد ماں باپ سے بڑھ کر چاہتے ہیں لہٰذا آپ ﷺ کی شانِ اقدس میں اگرکوئی ادنیٰ سی بے ادبی و گستاخی کرے تو کوئی بھی مسلمان اسے برداشت نہیں کرے گا۔ اللہ تعالیٰ نے حضور اکرم ﷺ کی عزت وناموس کی حفاظت کی ذمہ داری اپنے ذمہئ کرم میں لی ہے کسی کے بھونکنے سے حضور اکرم ﷺ کی شان وعظمت وعزت کم نہیں ہوگی۔

وطنِ عزیز کے تمام مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے مولانا تنویر ہاشمی نے گذارش کی ہے کہ جوبھی اقدام کریں قانون کے دائرہ میں رہ کر کریں، قانون اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔ اور خاص طورپر ملک کا موجودہ ماحول ہمیں احتجاج کے لیے جلوس وغیرہ کی اجازت نہیں دیتا۔ حالیہ دنوں میں پرامن طریقہ سے کانپور بند کا اعلان کیا گیا تھا، مگر فرقہ پرستوں نے فساد کی شکل میں پر امن ماحول کو مکدر کردیا۔ اسی لیے حکمتاً اس طرح کے اقدام سے پرہیز کرتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی جانب توجہ کرنی چاہئے۔ مسلم متحدہ کونسل کے اس پر امن احتجاج میں علماء کرام، عمائدین اور سیاسی رہنماؤں کے علاوہ نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک رہی۔

مولانا محبوب الرحمن مدنی، مولانا عبد السلام قاسمی، مولانا رحمت اللہ ہاشمی، حافظ محبوب، محمد رفیق ٹپال انجینئر، عبد الرزاق ہورتی، حاجی بندہ نواز سانگلی کر، شکیل سُتار کے ساتھ ساتھ بہت سارے غیر مسلم برادرانِ وطن نے اس احتجاج کا حصہ بن کر اپنے غم وغصہ کا اظہار کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...