گواہاٹی یونیورسٹی میں این ایس یو آئی کی تاریخی فتح، 5 اہم سیٹوں پر قبضہ، اے بی وی پی کا صفایا

Source: S.O. News Service | Published on 2nd December 2021, 1:23 PM | ملکی خبریں |

گوہاٹی، 2؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  کانگریس کی طلبا یونٹ این ایس یو آئی نے گواہاٹی یونیورسٹی کے پی جی ایس یو الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ این ایس یو آئی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے اطلاع دی ہے کہ جنرل سکریٹری اور اسسٹنٹ جنرل سکریٹری سمیت 5 اہم سیٹوں پر این ایس یو آئی امیدوار فتحیاب ہوئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اے بی وی پی امیدواروں نے کو ایک بھی سیٹ پر کامیابی حاصل نہیں ہوئی اور یہاں اس کا صفایا ہو گیا۔

اس جیت پر این ایس یو آئی نے کہا کہ طلبا بی جے پی کی کسی غلطی کو معاف نہیں کریں گے، طلبا نے آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کے قلعہ میں گھس کر بی جے پی کو شکست فاش دی ہے۔ طلبا تنظیم کے امتحان میں جنرل سکریٹری عہدہ پر بِکی سرما، اسسٹنٹ سکریٹری کے عہدہ پر رشمی کالیتا، سوشل سکریٹری عہدہ پر بیشوب میڑھی، گیم سکریٹری عہدہ پر گنیش بڑو اور لٹریری سکریٹری کے عہدہ پر گیاینا پرتیم دیو نے فتح حاصل کی ہے۔

اس تاریخی جیت پر این ایس یو آئی کے قومی صدر نیرج کندن نے کہا کہ ’’گوہاٹی یونیورسٹی میں این ایس یو آئی کی تاریخی جیت کے لئے میں آسام این ایس یو آئی کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ کیمپس سے ٹوئٹر تک طلبا کا جوش و خروش واضح اشارہ کر رہا ہے کہ طلبا نے ان کی مخالف حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کا ارادہ کر لیا ہے۔‘‘

نیرج کندن نے کہا، ’’طلبا بی جے پی کی کسی غلطی کو معاف نہیں کریں گے، ہم نے وزیر اعلیٰ کے قلعہ میں گھس کر انہیں ہرایا ہے۔ جلد ہی ملک بھر سے اے بی وی پی اور بی جے پی کا صفایا کریں گے اور راہل گاندھی کی آواز کو بلند کریں گے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔