راجیہ سبھا میں امت شاہ نے کہا؛ این آر سی کا ملک بھر میں نفاذ ہوگا، ممتا بنرجی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا، مغربی بنگال میں NRC کا نفاذ نہیں ہوگا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th November 2019, 7:27 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 20/نومبر (ایس او نیوز/ایجنسی)   وزیر داخلہ امت شاہ نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ غیر قانونی لوگوں کی شناخت کے لئے پورے ملک میں قومی شہری رجسٹر (این آر سی) نافذ ہوگا ور اس میں تمام مذاہب اور فرقوں کے لوگوں کو شامل کیا جائے گا۔ امت شاہ نے ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں میں این آرسی اور شہریت قانون میں ترمیم کے سلسلے میں تذبذب ہے جب کہ دونوں الگ الگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر آسام میں این سی آر نافذ کیا جا رہا ہے اور یہ دراندازوں کی شناخت کرنے کے لئے ہے۔ 

وزیرداخلہ امت شاہ نےکہا کہ جب پورے ملک میں این آرسی نافذ ہوگا توآسام میں بھی یہ عمل دوبارہ ہوگا۔ انہوں نےکہا کہ آسام میں این آرسی سے باہررہ گئے لوگوں کی پوری مدد کی جائےگی جس  کےلئے ریاست کی ہرتحصیل میں ایک پیلیٹ قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کو آسام حکومت قانونی امداد فراہم کرائےگی۔ انہوں نےکہا کہ شہریت قانون کی مجوزہ ترمیم میں پاکستان‘ بنگلہ دیش اورافغانستان سے ہندوستان آئے ہندو، سکھ، بودھ، جین اورپارسی مذہب کے لوگوں کو ہندوستانی شہریت دینے کا التزام ہے۔

 غیرمسلم پناہ گزینوں کو ملےگی شہریت
امت شاہ نے راجیہ سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران این آرسی میں 6 غیرمسلم مذاہب کے پناہ گزینوں کوشہریت فراہم کرنے سے منسلک ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان، افغانستان اوربنگلہ دیش میں تشدد کے شکارہوکرہندوستان آئے ہندو، سکھ، بودھ، جین، پارسی اورعیسائی مذہب کے پناہ گزینوں کوشہریت دی جائے۔ اس کے لئے حکومت شہری قانون میں ترمیم کرے گی۔  انہوں نے واضح طورپرکہا کہ گزشتہ لوک سبھا سے منظورکئے جاچکے شہری ترمیمی بل کوآسام کے لئے بنائے گئے این آرسی قانون سے خوفزدہ نہ کیا جائے۔

این آرسی میں سبھی مذاہب کے لوگ شامل
امت شاہ نے کہا کہ این آرسی میں مذہبی بنیاد پرشہریوں کی شناخت کا کوئی التزام نہیں ہے۔ اس میں سبھی مذاہب کے لوگوں کو شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ لوک سبھا الیکشن میں منظورشہریت ترمیمی بل میں سبھی سیاسی جماعتوں کی اتفاق رائے سے پناہ گزینوں کو مذہبی بنیاد پرشہریت دینے کا التزام شامل کیا گیا تھا۔ قابل ذکرہے کہ 16 ویں لوک سبھا تحلیل ہونے کے سبب اس سے متعلقہ بل غیرمؤثرہوگیا تھا۔

ممتا بنرجی کا سخت ردعمل، کہا مغربی بنگال میں این آر سی کا نفاذ نہیں ہوگا
راجیہ سبھا میں امت شاہ کے بیان کے بعد اپنا سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ  اُن کی ریاست میں این آر سی کے نفاذ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ  کچھ لوگ ایسے ہیں جو ریاست میں این آر سی لاگو کرنے کے نام پر بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، میں یہ  واضح کرنا چاہتی ہوں کہ ہم بنگال میں این آر سی کی کبھی اجازت نہیں دیں گے۔ آگے کہا کہ  آپ کی شہریت چھین کر آپ کو مہاجر نہیں بناسکتا، دھرم کی بنیاد پر کوئی بٹوارہ نہیں ہوگا، مغربی بنگال میں این آر سی لاگو کرنے سے پہلے بھاجپا کو یہ بتانا چاہئے کہ 14 لاکھ ہندو اور بنگالیوں کا نام آسام میں  این آر سی کی لسٹ میں کیوں نہیں ہے ؟ آسام میں این آر سی کی  آخری  فہرست میں 19.6 لاکھ لوگوں کے نام نہیں آنے کے بعد بنگال میں   مجوزہ این آر سی نے لوگوں کے درمیان گھبراہٹ پیدا کردی جس کے نتیجے میں 11 لوگوں کی جانیں جاچکی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔