نہ ہی 500 کے نوٹ بند کیے جائیں گے، اور نہ ہی بند 1000 روپے کے نوٹ کی دوبارہ چھپائی ہوگی: آر بی آئی

Source: S.O. News Service | Published on 8th June 2023, 10:55 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 8/جون (ایس او نیوز/ایجنسی) جب سے آر بی آئی نے 2000 روپے کے نوٹ کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے، تبھی سے لوگوں کے ذہن میں یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ کیا آنے والے دنوں میں 500 روپے کے نوٹ بھی بند ہو سکتے ہیں؟ یا پھر یہ کہ کیا پھر سے 1000 روپے کے نوٹ چلن میں آئیں گے۔ اس سلسلے میں 8 جون کو آر بی آئی نے ایم پی سی (مانیٹری پالیسی) میٹنگ کے بعد جو کچھ کہا اس سے مذکورہ بالا سوالوں کا واضح جواب مل جاتا ہے۔ ایم پی سی میٹنگ کے بعد آر بی آئی نے بتایا کہ 500 کے نوٹوں کو بند نہیں کیا جائے گا، اور نہ ہی بند ہوئے 1000 روپے کے نوٹ کی چھپائی دوبارہ شروع ہوگی۔

آر بی آئی کا کہنا ہے کہ عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ فی الحال ریزرو بینک کا 500 روپے کی کرنسی کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ یہ بات جمعرات کو ایم پی سی میٹنگ کے تیسرے دن پریس کانفرنس کے دوران آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس نے کہی۔ اس درمیان یہ جانکاری بھی سامنے آئی ہے کہ بازار میں موجود 2000 کے 50 فیصد نوٹ بینکوں میں جمع کیے جا چکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جب سے 2000 روپے کے نوٹوں کو سرکولیشن سے باہر کیا گیا ہے، 1000 روپے کے نوٹوں کو واپس لانے سے متعلق چہ می گوئیوں شروع ہو گئی تھیں۔ لوگ محسوس کر رہے تھے کہ پھر سے 1000 روپے کے نوٹ بازار میں لائے جا سکتے ہیں۔ حالانکہ آر بی آئی چیف نے ان افواہوں پر اب فل اسٹاپ لگا دیا ہے۔ ساتھ ہی آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ 2000 روپے کے بند نوٹ کو جمع کرنے میں لوگوں کو کسی طرح کی پریشانی نہیں ہو رہی ہے۔ اس لیے عوام کو کسی بھی طرح کی ہڑبڑی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر کسی کے پاس 2000 روپے کے نوٹ ہیں تو بغیر کسی الجھن اور پریشانی کے بینکوں میں جمع کر سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

سیکڑوں مظاہرین کی منی پور کے وزیراعلیٰ کی ذاتی رہائئش گاہ پردھاوا بولنے کی کوشش

منی پور کے وادی علاقوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان جمعرات کی رات لوگوں کے ایک گروپ نے امپھال ایسٹ میں ہینگانگ میں وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کی ذاتی رہائش گاہ پر دھاوا بولنے کی کوشش کی۔ اس وقت وزیراعلیٰ اور ان کی فیملی وہاں موجود نہیں تھی۔

مغربی بنگال میں ڈینگی کے 38 ہزار معاملے، دہلی میں بھی حالات خراب ، الرٹ جاری

ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں ڈینگو کے معاملے تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔ مغربی بنگال کی حالت سب سے زیادہ خراب ہے جہاں 20 ستمبر تک 38 ہزار سے زیادہ لوگوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔ بیشتر لوگوں میں پلیٹ لیٹس کم ہونے اور اس کی وجہ سے ہونے والی پیچیدگیاں رپورٹ کی جا رہی ہیں۔ راجدھانی ...

متھرا ٹرین حادثہ: لاپروائی سامنے آنے کے بعد 5 ریلوے ملازمین معطل، تحقیقات کے لیے 4 رکنی ٹیم تشکیل

گزشتہ دنوں متھرا میں پیش آئے ٹرین حادثہ کو لے کر ریلوے ملازمین کی بڑی لاپروائی سامنے آ رہی ہے۔ متھرا جنکشن ریلوے اسٹیشن پر منگل کی شب دہلی کی طرف پلیٹ فارم نمبر 2 کی سائیڈنگ پر ٹرین چڑھنے کے حادثہ میں شروعاتی جانچ کے دوران ریلوے ملازمین کی لاپروائی کا پتہ چلا ہے جس کے بعد ...

امپھال میں 2 نوجوانوں کی ہلاکت پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ، کرفیو دوبارہ نافذ

’این ڈی ٹی وی‘ پر شائع خبر کے مطابق منی پور میں دو طالب علموں کے قتل کے خلاف احتجاج بدھ کی صبح شدت اختیار کر گیا، جس کے نتیجے میں امپھال میں مظاہرین کی پولیس اہلکاروں سے جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور حالات کو قابو میں کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے ...

آسام-میگھالیہ بین ریاستی سرحد پر تصادم، غلیل اور تیر سے حملہ

آسام اور میگھالیہ کے بین ریاستی سرحد سے ملحق ایک گاؤں میں تصادم کا معاملہ پیش آیا ہے۔ اس دوران دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر خوب حملہ کیا، حالانکہ اس میں کسی کے سنگین زخمی ہونے کی خبر فی الحال موصول نہیں ہوئی ہے۔ اس حملے میں غلیل اور تیر کا استعمال کیے جانے کی خبریں سامنے آ ...