کرناٹک میں بی جے پی کے آپریشن کمل سے جمہوری قدروں اور آئینی تقاضوں کی پامالی ہورہی ہے: ایس ڈی پی آئی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th July 2019, 11:31 AM | ریاستی خبریں |

بنگلور و،24/جولائی (ایس او نیوز/پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کرناٹک شاخہ کی جانب سے ریاست کرناٹک میں جاری سیاسی بحران اور آپریشن کمل کے ذریعے اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کی سخت مذمت کرتے ہوئے شہر بنگلور میں تنی سندرا وارڈ اور شیواجی نگر میں ایس ڈی پی آئی بنگلور ضلع کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا۔ بنگلور ضلعی سکریٹری مزمل پاشاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرناٹک میں حکمران کانگریس اور جنتادل (سیکولر) کے 14اراکین کے اسمبلی رکنیت سے استعفی دینے اور حکومت کو گرانے اور نئی حکومت قائم کرنے کیلئے بی جے پی کے طرف سے جو ہارس ٹریڈنگ اور ریسارٹ پالیٹکس جاری ہے اس سے ہمارے جمہوری قدروں اور آئینی تقاضوں کی پامالی ہورہی ہے۔مزمل پاشاہ نے مزید کہا کہ 2018میں اسمبلی انتخابات کے دوران چند ریٹائرڈ بیوروکریٹس نے خوف کی سیاست کرتے ہوئے ووٹروں کو ڈراکر اور مذہبی اداروں کا استعمال کرکے کانگریس کو غیر مشروط ووٹ دلانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگائے تھے۔ کانگریس کے حق میں ووٹ حاصل کرنے والے یہ بیوروکریٹس انتخابات کے بعد ملک میں اقلیتوں پر ہورہے مظالم اور ماب لنچنگ پر خاموش بیٹھے ہوئے ہیں، جس سے ان کی مفاد پرستی کا ثبوت ملتا ہے۔ بی جے پی اپنے آپریشن کمل کے ذریعے دن دہاڑے جمہوریت کا قتل کررہی ہے اورشرمناک طور پر اراکین اسمبلی کی خرید وفروخت کررہی ہے۔ ایس ڈی پی آئی اس کی سخت مذمت کرتی ہے اور کرناٹک میں جاری سیاسی بحران کو بی جے پی،کانگریس اور جے ڈی ایس کوذمہ دار مانتی ہے۔ ایس ڈی پی آئی کا مطالبہ ہے کہ کرناٹک میں جاری سیاسی بحران کے خاتمہ کیلئے ریاستی اسمبلی کیلئے عبوری انتخابات کرائے جائیں۔اس احتجاجی مظاہرے میں ایس ڈی پی آئی ریاستی ورکنگ کمیٹی رکن سمیع حضرت، تنی سندر ا وارڈ صدر شکیل باشاہ، ناگوارا وارڈ صدر عباس، بنگلور ضلعی جنرل سکریٹری سلیم احمد، ضلعی نائب صدر گنگپا، شیواجی نگر وارڈ انچارج مشتاق سمیت سینکڑوں کارکنان شریک رہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...