بھارت جوڑو یاترا کے دوران کانگریس کی پریس کانفرنس ’ملک میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی نافذ ہے‘

Source: S.O. News Service | Published on 22nd January 2023, 11:05 PM | ملکی خبریں |

سانبہ،22؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) بھارت جوڑو یاترا اپنے آخری مرحلہ میں ہے اور فی الحال ریاست جموں و کشمیر سے ہو کر گزر رہی ہے۔ اتوار 22 جنوری کو راہل گاندھی کی قیادت والے کارواں نے تقریباً 22 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ یاترا کا آغاز خطہ جموں کے ضلع کٹھوعہ سے ہوا اور اس کے بعد یہ ضلع سانبہ میں داخل ہو گئی۔ سانبہ میں وقفہ کے دوران پارٹی کے جنرل سکریٹری اور کانگریس پارٹی کی ریاستی یونٹ کے عہدیداروں نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور یاترا کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ دوپہر میں یاترا آگے نہیں بڑھے گی، کل یعنی پیر کے روز یاترا تقریباً 22 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی اور اس کے بعد راہل گاندھی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کو لے کر لوگوں میں بہت زیادہ رجحان ہے، اس کے باوجود کہ متعدد لوگوں کو سیکورٹی فورسز نے آگے نہیں آنے دیا، حالانکہ لوگوں نے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام یہ جان گئے ہیں کہ بھارت جوڑو یاترا ملک کو متحد کرنے کی ایک سنجیدہ کوشش ہے اور تقسیم کاری کے خلاف ایک زوردار مہم ہے۔ مرکزی حکومت کے ایک وزیر کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا کہ جس طرح سے انہوں نے اخبار میں مضمون شائع کرا کر بھارت جوڑو یاترا پر تنقید کی ہے وہ بی جے پی کی بوکھلاہٹ کی عکاسی کرتا ہے۔

جے رام رمیش نے کہا کہ وزیر موصوف نے جب دیکھا کہ بھارت جوڑو یاترا کو ریاست میں بڑے پیمانے پر عوامی حمایت حاصل ہو رہی ہے تو انہوں نے آناً فاناً میں مضمون شائع کرا دیا، اس کے جواب میں ریاست کے لیڈران نے اپنے مضامین شائع کرائیں ہیں، لیکن بھارت جوڑوا یاترا پر سوال اٹھانے والے وزیر ملک کے حالات پر ایک لفظ نہیں بولتے۔ انہوں کہا کہ یہ سب جانتے ہیں کہ ہمارے ملک میں آج غیر اعلانیہ ایمرجنسی نافذ ہے، سیاسی تاناشاہی چل رہی ہے اور میڈیا پر قدغن لگائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک ہی شخص کی حکمرانی چل رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔