نتیش کے وار سے بی جے پی میں سکتہ طاری، ریاست کے تمام لیڈران کا پٹنہ دفتر پر دھرنا

Source: S.O. News Service | Published on 10th August 2022, 9:09 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،10؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار میں نتیش کمار کی طرف سے پالا بدلنے کی وجہ سے بی جے پی لیڈران پر سکتہ طاری ہو گیا ہے۔ حیران پریشان بی جے پی لیڈران پٹنہ میں ریاستی بی جے پی کے دفتر کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نتیش کمار نے این ڈے اے سے ناطہ توڑ اور آر جے ڈی اور کانگریس کے عظیم اتحاد میں شامل ہو کر انہیں دھوکہ دیا ہے۔ بی جے پی نے نتیش کے عظیم اتحاد کے ساتھ جانے کو مینڈیٹ کی توہین قرار دیتے ہوئے بدھ کو ایک روزہ دھرنے کا اہتمام کیا ہے۔ اس میں پارٹی کے تمام سینئر لیڈر حصہ لے رہے ہیں۔

دھرنے پر بیٹھے بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے جیسوال نے کہا کہ بہار کے عوام نے اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کو مینڈیٹ دیا تھا لیکن اس مینڈیٹ کی توہین کر کے نتیش کمار اب ان لوگوں کے ساتھ ہو گئے ہیں جن کے خلاف لڑ کر انہوں نے اپنی شناخت قائم کی۔ سیاست میں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت میں کوئی مسئلہ ہے تو ہم صرف نتیش کمار کے پاس جائیں گے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کے پاس نہیں۔ ہم زہریلی شراب سے ہونے والی موت پر سوال کرتے تھے اور کہہ رہے تھے کہ قابو کرو لیکن انہیں برا لگتا تھا۔

دھرنے پر بیٹھے سابق مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ یہ بی جے پی ہی تھی جس نے نتیش کمار کو آگے بڑھایا اور اب وہ ہم پر پارٹی کو توڑنے کا الزام لگاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس غداری کے لیے ریاست بھر میں جائیں گے، عوام نتیش کمار کے اس اقدام سے ناراض ہیں اور اس کا جواب دیں گے۔

وہیں، مرکزی وزیر نتیانند رائے نے کہا کہ بدعنوانی پر زیرو ٹالرنس کی بات کرنے والے نتیش کمار کانگریس اور آر جے ڈی کے ساتھ مل کر حکومت بنا رہے ہیں جو بدعنوانی کی پہچان بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نتیش نے مینڈیٹ کی توہین کی ہے، 12 اگست کو ضلع ہیڈکوارٹر پر اور 13 اگست کو بلاک ہیڈ کوارٹر پر نتیش کمار کے خلاف دھرنا دیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔