پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

Source: S.O. News Service | Published on 20th April 2024, 12:00 PM | ملکی خبریں |

 ناگپور ، 20/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد سے کچھ زائد ووٹنگ ہوئی تھی۔ کچھ مقامات پر مشینیں بند ہونے کی شکایتیں موصول ہوئیں  اور اکا دکا بوتھوں پر ہنگامہ بھی ہوا لیکن مجموعی طور پر ووٹنگ کا عمل پر امن رہا۔ نتن گڈکری کے حلقۂ انتخاب ناگپور میں پولنگ بوتھ  انتخابی پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر کے سبب ہنگامہ ہوا۔ 

 عام طور پر الیکشن کے روز ووٹروں کو پرچیاں بنا کر دی جاتی ہیں جس پر ان کا نام  اور پولنگ سینٹر کا پتہ ہوتا ہے۔ یہ ووٹروں کی رہنمائی کیلئے ہوتا ہے لیکن  ان پرچیوں  کے ایک کنارے پر امیدوار  کی تصویر بھی ہوتی ہے جس پولنگ سینٹر کے باہر کھڑے سیکوریٹی اہلکار پھاڑ کر ہٹا دیتے ہیں یا ووٹر سے اسے موڑ لینے کیلئے کہتے ہیں۔ مگر ناگپور میں متعدد مقامات پر ایسی پرچیاں دیکھی گئیں جن پر نہ صرف بی جے پی امیدوار نتن گڈکری کی تصویر تھی بلکہ اس پر یہ نعرہ بھی درج تھا ’’ کہو دل سے... نتن جی دل سے‘‘ ان پرچیوں کو دیکھ کر کانگریسی کارکنان مشتعل ہو گئے اور انہوں نے بوتھ پر جا کر  ووٹنگ مشین ہی توڑ دی۔ پولیس نے فوری طور پر ان پرچیوں کو پولنگ بوتھ سے ہٹانے کی ہدایت دی جس کے بعد معاملہ قابو میں آیا۔ طلاع کے مطابق چند پور کے  ایک پولنگ بوتھ پر اس بات پر ہنگامہ ہوا کہ کانگریس امیدوار کے نام کے آگے  کینسل (غلط) کا نشان لگا ہوا تھا۔  پولیس نے مداخلت کرکےحالات کو قابو میں کیا۔ اور ووٹنگ مشین میں لگے اس نشان کو درست کیا گیا۔  

 ناگپور کے مسلم علاقوں میں ووٹنگ ک تعلق سے جوش وخروش دیکھنے کو ملا۔ شدید گرمی کے باوجود خواتین کی لمبی لمبی قطاریں دکھائی دیں۔  شہر کے حسن باغ، تاج باغ، جعفر نگر اور آزاد کالونی میں ووٹروں کی بھیڑ نظر آئی۔ ان میں بزرگ اور خواتین بھی تھے۔ ایک ضعیف خاتون سے پوچھا گیا کہ آپ کو اتنی تکلیف اٹھانے کی کیا ضرورت تھی آپ گھر پر آرام کر سکتی تھیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ’’ اگر اس بار ووٹ نہیں دیتے تو پھر کب دیتے؟‘‘  یاد رہے کہ اس بار کے الیکشن کو عام طور پر ’فیصلہ کن الیکشن ‘ کہا جارہا ہے۔  کیونکہ اس الیکشن کے بعد آئین میں تبدیلی کی بات کہی جا رہی ہے جس سے لوگوں میں تشویش ہے۔ 

 ناگپور کے  دگھوری علاقے میں جے ماتا اسکول  میں لوگ پولنگ سینٹر پر ووٹنگ مشین بند پڑ جانے کی وجہ سے  ووٹروں کو ایک گھنٹے تک قطار میں کھڑے رہ کر انتظار کرنا پڑا۔ یہاں ۸؍ بج کر ۱۰؍ منٹ پر ووٹنگ شروع ہوسکی کیونکہ مشین بند ہو گئی تھی جبکہ باہر ووٹروں کی لمبی قطار لگی ہوئی تھی۔ مقامی کارپوریٹر پنٹو جھلکے نے باز پرس کی تو افسران تک بات پہنچی اور اس سینٹر کی پوری یونٹ کو آناً فاناً میں تبدیل کر دیا گیا۔  پورے ایک گھنٹہ ۱۰؍ منٹ کی تاخیر سے ووٹروں کو ووٹ ڈالنے کاموقع ملا۔  

 اس دوران مہاراشٹر کے کئی اہم لیڈران نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری  اور  نائب وزیراعلیٰ دیویندر فرنویس نے  ناگپور میں ووٹ دیا تو این سی پی ( اجیت ) کے  کارگزار صدر پرفل پٹیل  نے گوندیا میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ کانگریس کے ریاستی صدر  نانا پٹولے بھی گوندیا ہی میں ووٹ دیتے  ہوئے نظر آئے۔ ناگپور میں آر ایس ایس کا صدر دفتر ہے۔ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے بھی یہاں ووٹ ڈالا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...