موجودہ سیاسی نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے: پرکاش رائے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th April 2019, 11:11 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،12؍اپریل(ایس او نیوز) بنگلور سنٹرل لوک سبھا حلقہ کے آزادامیدوار پرکاش رائے نے کہا کہ انہوں نے موجودہ سیاسی نظام کو تبدیل کرکے ملک میں متبادل سیاست کو متعارف کرانے کے مقصد سے انتخابات میں حصہ لیا ہے۔ نہ کہ کسی سیاسی پارٹی کی مدد کرنے۔ پریس کلب آف بنگلور میں اور بنگلور رپورٹرز گلڈکے اشتراک سے ’’ پریس سے ملئے ‘‘ پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے فلم اداکار پرکاش رائے نے کہا کہ موجودہ سیاسی نظام کو تبدیل کرنا ضروری ہے۔ عوام کے وقارکو بچانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ، صحت اور روزگار کے تعلق سے موجودہ نظام کو تبدیل کرکے عوام نواز نظام جاری کرنے کیلئے متبادل سیاسی پلیٹ فارم کی ضرورت ہے ، اسی مقصد کے تحت میں نے سیاست میں داخلہ لیا ہے۔ پرکاش رائے نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیاں ایک ہی طرح کی ہیں ۔ ان سیاسی پارٹیوں کا کوئی اصول ہی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں سے جاری انتخابی منشور کا اگرمشاہدہ کریں تو صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ عوام کو کوئی بھیک دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صحیح حق پرست سیاستدانوں کی جیت یقینی ہے۔ اس کو ایک تحریک کے طو رپر آگے بڑھاتے ہوئے اپنے مشن کو کامیاب کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ انتخابی انتظام میں بھی بد نظمی دکھائی دے رہی ہے ۔ انتخابات کے دوران حاصل کئے جانے والے ووٹوں میں 10سے 15فیصد ووٹ ایسے ہوتے ہیں جو رقم اور تحفہ جات دے کر خریدے جاتے ہیں ۔ یہ سب واقعات آنکھوں کے سامنے پیش آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات بھی منصفانہ طریقے سے نہیں ہوپارہے ہیں ۔ انتخابات ذات پات اور شخصیتوں کی بنیاد پر ہونے لگے ہیں۔ جس سے جمہوریت کو کافی نقصان پہنچے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کا معاملہ ہی کچھ الگ ہے ۔ ملک کی کوئی بھی سیاسی پارٹی سکیولر نہیں ہے ۔ ہر پارٹی اپنے مفاد کو سامنے رکھ کر ذات پات کی بنیاد پر اقتدار حاصل کرنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔ کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے پرکاش رائے نے کہا کہ کانگریس پارٹی بھی سکیولر پارٹی نہیں ہے ۔انہوں نے صاف طور پرکہا کہ وہ کسی بھی سیاسی پارٹی میں شامل ہونے والے نہیں ہیں۔ اور نہ ہی وہ کسی سیاسی پارٹی کا سہارا لیں گے ۔ وہ خود اپنے مشن کو آگے رکھ کر اپنے بل بوتے پر عوام کے سامنے پیش ہوکر اپنے منصوبوں اور ارادوں کو پیش کرکے ووٹ طلب کررہے ہیں ۔ انہیں امید ہے کہ بنگلور سنٹرل حلقہ کے عوام ان کا ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ترقی، نظام میں میں تبدیلی لانے کی باتیں گزشتہ 6ماہ سے عوام کے سامنے پیش کرتے آرہے ہیں۔ یہ ایک مجاہدے کا کام ہے ۔ اس کے باوجود انہوں نے اپنی کوشش اور جدوجہد جاری رکھی ہے ۔ انہیں امید ہے کہ اسی میں انہیں ضرورکامیابی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے نہیں ہیں۔ بلکہ اپنے اصولوں کے ساتھ سیاسی میدان میں آگے بڑھیں گے ۔ پروگرام میں بنگلور پریس کلب کے صدر سداشیو شنئی ، جنرل سکریٹری کرن ، رپورٹرز گلڈ کے جنرل سکریٹری چندرشیکھر و دیگر عہدیداران شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...