اگنی پتھ کے ساتھ نازی تحریک شروع ہوگی :  سابق چیف منسٹر کماراسوامی

Source: S.O. News Service | Published on 23rd June 2022, 11:38 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی)  سابق چیف منسٹر کرناٹک ایچ ڈی کمارسوامی نے الزام عائد کیاہے کہ اگنی پتھ اسکیم راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آرایس ایس)کا خفیہ ایجنڈہ ہے تاکہ وہ ہندوستانی فوج پرکنٹرول کرسکے۔

انہوں نے کہاکہ اگنی ویر، فوج میں اوراس کے باہرآرایس ایس کے کارکن بن جائیں گے اوراپنی خدمات ختم ہونے کے بعدبھی کارکن بنے رہیں گے۔

سابق چیف منسٹر کماراسوامی نے انتہائی متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہاکہ کیاآرایس ایس ان کی بھرتی کرے گی یا فوج؟ اب 10لاکھ افراد کی بھرتی کی جائے گی۔ ہوسکتاہے کہ وہ لوگ آرایس ایس کاریہ کرتاؤں کوفوج میں ڈھکیل دیں۔

وہ لوگ فوج میں ڈھائی لاکھ آرایس ایس ورکرس کو شامل کرواسکتے ہیں اوران کا خفیہ ایجنڈہ یہ ہے کہ جن75 فیصد جوانوں کو11لاکھ روپے دیکر سبکدوش کیاجائے گا وہ ملک بھرمیں پھیل جائیں گے۔

کماراسوامی نے مزیدکہاکہ اندر اورباہرکے لوگ آرایس ایس کے ہوں گے۔ ان کامنصوبہ یہ ہے کہ فوج پرآرایس ایس کا غلبہ ہوجائے۔کماراسوامی نے اس اسکیم کو آرایس ایس کی اگنی پتھ قراردیتے ہوئے یاددہانی کرائی کہ آرایس ایس جرمنی میں ہٹلر کے نازی دورحکومت میں قائم کی گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...