ہریانہ: نائب سینی نے وزیر اعلیٰ عہدہ کا لیا حلف، 5 وزراء کی بھی ہوئی حلف برداری

Source: S.O. News Service | Published on 13th March 2024, 10:58 AM | ملکی خبریں |

چندی گڑھ، 13/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) ہریانہ میں بی جے پی کی نئی حکومت تشکیل پا گئی ہے۔ نئے وزیر اعلیٰ نائب سینی کے ساتھ ساتھ پانچ وزراء نے بھی حلف برداری کر لی۔ انھیں گورنر بنڈارو دتاترے نے عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لینے کے بعد نائب سینی نے سابق وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کا پیر چھو کر ان کا آشیرواد لیا۔

نائب سینی کے بعد کنور پال گوجر نے وزارتی عہدہ کا حلف لیا۔ کنور پال منوہر لال کھٹر حکومت میں بھی وزیر تھے۔ اس کابینہ کا تیسرا چہرہ مول چند شرما ہیں، وہ بھی کھٹر کابینہ کا حصہ تھے اور ٹرانسپورٹیشن کی وزارت سنبھال رہے تھے۔ ان کے علاوہ رنجیت سنگھ نے بھی وزارتی عہدہ کا حلف لیا۔ رنیا سیٹ سے آزادانہ طور پر رکن اسمبلی منتخب ہونے والے رنجیت سنگھ بھی کھٹر کابینہ کا حصہ تھے اور وہ ریاستی حکومت کا جاٹ چہرہ تصور کیے جا رہے ہیں۔ کھٹر کابینہ میں شامل رہے جئے پرکاش دلال کو بھی سینی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں گزشتہ ہریانہ حکومت میں وزیر رہے ڈاکٹر بنواری لال کو بھی سینی کابینہ میں وزارتی عہدہ حاصل ہوا ہے۔

اس درمیان کھٹر حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ انل وج کی ناراضگی کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ وہ حلف برداری تقریب کے لیے راج بھون نہیں پہنچے اور بتایا جا رہا ہے کہ وہ اپنے جونیئر نائب سینی کے ماتحت کام کرنے کے لیے راضی نہین ہیں۔ انل وج قانون ساز پارٹی کی میٹنگ سے ہی ناراض ہو کر باہر نکلے تھے۔ ایسی خبریں ہیں کہ انل وج انبالہ واقع اپنی رہائش پر موجود ہیں اور انھیں منانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس کے لیے رکن پارلیمنٹ سنجے بھاٹیہ کو بھیجا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...