مایاوتی کے بعد اب نوجوت سنگھ سدھو نے مسلمانوں سے متحد ہو کر ووٹ دینے کی اپیل کی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th April 2019, 10:58 PM | ملکی خبریں |

کٹیہار،16 اپریل(ایس او نیوز؍ایجنسی) لوک سبھا الیکشن کی بڑھتی سرگرمیوں کے درمیان متنازعہ بیانات کا دورتھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ سابق کرکٹراورپنبجاب کی کانگریس حکومت میں وزیرنوجوت سنگھ سدھو کا نام بھی اس فہرست میں جڑگیا ہے۔ بہارکے کٹیہارمیں انتخابی تشہیرکے لئے پہنچے سدھونے مسلم طبقے سے متحد ہوکرکانگریس کوووٹ دینے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ آپ (مسلم طبقہ) یہاں اقلیتی ہوکربھی اکثریتی ہے۔ آپ اگراتحاد کا مظاہرہ کریں گے تو آپ کے امیدوارطارق انورکوکوئی بھی شکست نہیں دے سکتا ہے۔ سدھو کٹیہارپارلیمانی حلقہ کے بلرام پوراسمبلی کے بارا سوئی بلاک کے ہائی اسکول ڈھٹھا کے میدان میں انتخابی جلسے کو خطاب کررہے تھے۔

نوجوت سنگھ سدھو نےاپنی تقریرکے دوران کہا ’آپ کی آبادی یہاں 64 فیصد ہے، یہاں کے مسلمان ہماری پگڑی ہیں۔ اگرآپ کو کوئی پریشانی ہوتومجھے یاد کرنا، میں پنجاب میں بھی آپ کا ساتھ دوں گا‘۔ انہوں نے مخالفین پرتنقید کرتے ہوئے کہا ’یہ لوگ آپ کو تقسیم کررہے ہیں، مسلمانوں کے ووٹ تقسیم کررہے ہیں۔

پنجاب حکومت میں وزیرسدھونے یہ بھی کہا کہ ’اویسی جیسے لوگوں کولاکرووٹ تقسیم کرنا چاہتے ہیں اورجیتنا چاہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا ’آپ لوگ متحد ہوکر64 فیصد کے ساتھ آئے توسب الٹ جائیں گے اورمودی سلٹ جائیں گے(ہارجائیں گے)۔ اس بارکے الیکشن میں ایسا چھکا مارو کہ مودی باونڈری سے باہرچلا جائے‘۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔