نوین پٹنایک اڈیشہ کی عوام کو جذباتی طور پر بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے: کانگریس

Source: S.O. News Service | Published on 21st March 2024, 11:49 AM | ملکی خبریں |

بھوبنیشور، 21/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) اڈیشہ ریاستی کانگریس کے صدر شرت پٹنایک نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ اور بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے چیف نوین پٹنایک نے عوام کے نام ایک کھلا خط لکھ کر اڈیشہ کے لوگوں کو جذباتی طور پر ’بلیک میل‘ کرنے کی کوشش کی ہے۔ شرت پٹنایک نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں یہ الزام لگایا اور کہا کہ لوک سبھا و اڈیشہ اسمبلی انتخابات سے ٹھیک پہلے وزیر اعلیٰ نے ایک کھلا خط جاری کر ریاستی عوام سے انھیں آئندہ 10 سالوں کے لیے چننے کی گزارش کی ہے۔

شرت پٹنایک کا کہنا ہے کہ ’’بی جے ڈی حکومت اپنے 24 سالوں میں کسانوں کی آمدنی بڑھانے میں ناکام رہی ہے۔ ریاست کے کسانوں کی اامدنی پانچ ہزار روپے ماہانہ سے بھی کم ہے۔ باہری لوگوں نے اہم ٹنڈر ہتھیا لیے اور اڈیشہ سے کروڑوں روپے لوٹ لیے۔ لیکن وزیر اعلیٰ لوگوں سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا آپ خوش ہیں؟‘‘

کانگریس نے الزام عائد کیا کہ بی جے ڈی حکومت کئی کروڑ روپے کی کانکنی اور چٹ فنڈ گھوٹالہ سمیت بدعنوانی میں ڈوبی ہوئی ہے۔ شرت پٹنایک نے کہا کہ ’’ریاستی کو کسی طرح کا خوف نہیں ہے کیونکہ مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت ہے جو اسے بچا رہی ہے۔ اڈیشہ میں ایسے معاملوں کی جانچ کوئی سی بی آئی یا ای ڈی نہیں کر رہی ہے۔‘‘

الیکٹورل بانڈ کے ایشو پر بی جے ڈی کو گھیرتے ہوئے شرت پٹنایک نے کہا کہ ’’سپریم کورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے ڈاٹا شائع کیا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ بی جے ڈی کو الیکٹورل بانڈ کے ذریعہ 900 کروڑ روپے سے زیادہ کا چندہ ملا ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...