ناندیڑ اسلحہ ضبطی معاملہ: سات سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے گذارنے کے بعد عرفان غوث جیل سے رہا 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th July 2019, 9:09 PM | ملکی خبریں |

 ممبئی،12؍جولائی(ایس او نیوز؍پریس ریلیز) دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار ناندیڑ کے ایک مسلم نوجوان جس کی سات سال کے بعد ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہوئی تھی کی آج تلوجہ جیل سے رہائی عمل میں آئی جس کے بعد اس نے دفتر جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی)پہنچ کر قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی، وکلاء انصار تنبولی و شاہد ندیم سے ملاقات کرکے اس کی ضمانت پر رہائی کے لیئے ہائی کورٹ میں کوشش کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں ممبئی ہائیکورٹ  کی دو رکنی بینچ کے جسٹس اندرجیت مہنتی اور جسٹس اے ایم بدر  نے ملزم عرفان غوث کو پچاس ہزار روپئے کے ذاتی مچلکہ پر مشروط ضمانت پر رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے تھے، کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد آج ملزم کی تلوجہ جیل سے رہائی عمل میں آئی۔ 

محمد عرفان غوث نے اس کے والد کے ہمرہ گلزار اعظمی سے ملاقات کی اور کہا کہ جمعیۃ علماء نے ایک نہیں بلکہ دو مرتبہ اس کی ضمانت پر رہائی کے لیئے ممبئی ہائی کور ٹ میں کوشش کی جس کے لئے وہ جمعیۃ علماء کے ممنون و مشکور ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جمعیۃلیگل سیل کے وکلاء کی ٹیم انتہائی قابل وکلاء پر مشتمل ہے جو انتہائی ذمہ داری سے مقدمات لڑتی ہے جس کا نتیجہ ہمارے سامنے ہے۔

اسی درمیان ملزم محمد عرفان کے والد نے بھی گلزار اعظمی سے گفتگو کی اور کہا کہ اگر جمعیۃ علماء کا تعاون نہیں ہوتا تو آج ان کے لڑکے کی ضمانت پررہائی نصیب نہیں ہوتی کیونکہ سیشن عدالت سے دو مرتبہ ضمانت خارج ہوچکی تھی اور ممبئی ہائی کورٹ نے بھی دو سال قبل ضمانت پر رہا کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد وہ مایوس ہوچکے تھے لیکن جمعیۃعلماء کی جدو جہد بالآخیر رنگ لائی۔

انہوں نے کہا کہ اول دن سے جمعیۃ علماء ان کے لڑکے اور دیگر ملزمین کا مقدمہ سیشن عدالت میں لڑ رہی ہے جو آخری مراحل میں ہے نیز انہیں امید ہیکہ سیشن عدالت سے بھی ان کے لڑکے کو مکمل انصاف حاصل ہوگا اور وہ باعزت رہا ہوگا۔

دوران ملاقات گلزار اعظمی نے کہا کہ جمعیۃ علماء پر آپ کے مکمل اعتماد کا ہی نتیجہ ہیکہ آج آپ کا فرزند  سات سالوں کے طویل انتظار کے بعد کھلی فضاؤں میں سانس لے رہا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ناندیڑ اسلحہ ضبطی معاملہ آخری مراحل میں ہے اور انہیں امید ہیکہ تمام ملزمین باعزت بری ہونگے کیونکہ دفاعی وکلاء ایڈوکیٹ عبدالواہاب خان، ایڈوکیٹ شریف شیخ، ایڈوکیٹ انصار تنبولی، ایڈوکیٹ شاہد ندیم، ایڈوکیٹ ہیتالی سیٹھ، ایڈوکیٹ محمد ارشد و دیگر نے بہت محنت کی ہے۔

آج ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے انچارج عدالت سے ملزم  عرفان غوث کے چند دنوں کے لیئے  ممبئی شہر سے باہر جانے کی اجازت طلب کی جسے اس نے یہ کہتے ہوئے منع کردیا کیا ریگولر عدالت سے ملزم کو رجوع کرنا ہوگا کیونکہ ہائی کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں ملزم کو ممبئی سے باہر جانے سے قبل خصوصی این آئی اے عدالت اجازت طلب کرنا ضروری قرار دیا ہے۔لہذا اب ملزم کو پیر کے دن خصوصی این آئی اے عدالت سے اجازت طلب کرنا ہوگی تاکہ وہ ناندیڑ شہر پہنچ کر اس کے اہل خانہ سے ملاقات کرسکے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔