فڑنویس حکومت میں ناگپور ملک کے جرائم کی دارالحکوت تھی: انل دیشمکھ

Source: S.O. News Service | Published on 29th June 2020, 2:38 PM | ملکی خبریں |

سانگلی،29؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے گزشتہ روز ریاست کے سابقہ دیویندر فڑنویس کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران ناگپور ملک کے جرائم کی دارالحکومت بن گیا تھا۔ سانگلی اور اس سے متصل کولہا پور ضلع میں کورونا وائرس (کووڈ- 19)کی حالت کا جائزہ لینے آئے انل دیشمکھ یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کر رہے تھے۔

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے کہا کہ شیوسینا، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اور کانگریس اتحاد کی ’مہا وکاس اگاڑی‘ حکومت نے ریاست کی دوسری دارالحکومت ناگپور کی شبیہ کو پھر سے قائم کیا ہے، جسے پہلے نہ صرف مہاراشٹر بلکہ ملک کے جرائم کی دارالحکومت کے طور پر دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت میں دیویندر فڑنویس کے پاس وزارت داخلہ کی ذمہ داری بھی تھی اور ان کے دور میں ناگپور میں جرائم کا گراف کافی بڑھ گیا تھا۔

حال ہی میں ناگپور میں آنگن باڑی اہلکاروں پر حملے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کو بخشا نہیں جائے گا۔ پتنجلی کے کورونل دوا کی تشہیر پر روک کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ کمپنی نے کھانسی اور بخار کی بیماری میں بیماریوں سے لڑنے والی دوا بنانے کے لئے لائسنس کے لئے درخواست دی تھی، لیکن اس دوا کو کورونا کی دوا کے طورپر پیش کیا گیا جبکہ اس کے لئے آیوش اور آئی سی ایم آر سے کوئی اجازت نہیں لی گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔