میسورو میں چامنڈی پہاڑ کے قریب ایم بی اے طالبہ کی اجتماعی عصمت دری معا ملہ ، 5افراد گرفتار مزید ایک کی تلاش جاری۔ ڈی جی پی پراوین سود نے پو لیس ٹیم کو5لاکھ روپیوں کے انعام کا اعلان کیا

Source: S.O. News Service | Published on 29th August 2021, 11:18 AM | ریاستی خبریں |

میسورو،29؍اگست(ایس او نیوز) ملک بھر میں موضوع بحث میسورو اجتماعی عصمت دری کے معاملہ میں یہاں کی پو لیس نے کامیابی حاصل کر تے ہو ئے5ملز وں کو گرفتار کیاہے۔

ریاستی ڈائرکٹر جنرل و انسپکٹر جنرل آف پو لیس پراوین سود نے یہاں اخباری کانفرنس کے دوران تفصیلات پیش کر تے ہوئے بتا یا کہ24اگست کی رات چامنڈی پہاڑ کے دامن میں ایم بی اے طالبہ کی اجتماعی عصمت دری کے معا ملہ میں پو لیس نے5ملز موں کو گرفتار کیا ہے جن میں ایک کم سن لڑکا بھی شامل ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ اس معا ملہ میں ملوث6افراد میں سے کمسن لڑکا سمیت 5کو گرفتار کیا گیا ہے اس لڑکے کی عمر17سال ہو نے کا پتہ چلا ہے اس کی تصدیق ہونی باقی ہے۔ اس معا ملہ میں فرار ایک اور ملز م کی تلاش کی کارروائی میں تیزی لائی گئی ہے،تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ گرفتار شدہ ملز مین میں ایک نے 8ویں،دوسرے نے 7ویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے جبکہ دیگر میں ایک ناخواندہ اور وائرنگ، ڈراٹیورنگ ودیگر کاموں میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ نر بھیا معا ملہ کے بعد اس طرح کے معاملات میں ملوث16سال سے زیادہ عمر والوں کو بھی عدالت کے روبرو پیش کرنے کی گنجا ئش ہے جس کے تحت اس کمسن لڑکے کی عمر کی تصدیق کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتا یا کہ ملز مین کا تعلق تمل ناڈو کے ترو پور ضلع تالواڑی تعلقہ سے ہے اور وہ بنڈی پا لیہ کے اے پی ایم سی یارڈ میں لوڈنگ اور ان لوڈنگ کا کام کرتے ہیں۔

بتا یا جا تا ہے کہ بس ٹکٹ اور بئیر کے خالی بو تلوں کی بنیاد پر ملز مین کو گرفتار کیا گیا ہے،موقع واردات پر پتہ لگے بئیر بوتل اور تا لا ڑی کی بس ٹکٹ کی بنیاد پر اور متا ثرہ لڑکی کے دوست کے بیان پر گرفتاری عمل میں آئی۔بتا یا جا تا ہے کہ مظلوم لڑکی میسور یو نیورسٹی میں ایم بی اے کی طالبہ ہے۔22سالہ لڑکی کا تعلق مہاراشٹرا سے ہے اور وہ24اگست کو اپنے بوائے فرینڈ کے ہمراہ چامنڈی پہاڑ پر سیر وتفریح کے لئے پہنچی تھی، جہاں اس کی اجتماعی عصمت دری کا واقعہ پیش آیا تھا۔ یہاں کی پو لیس نے اس معا ملہ کو درج کیا تھا،شکایت میں متا ثرہ نے بتا یا تھا کہ چند افراد نے اسے چامنڈی پہاڑ پر گھیر لیا اور روپیوں کی مانگ کی جب انہوں نے رقم دینے سے انکار کیا تو ملزمین نے لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کر دی اور اس کے بوائے فرینڈ پر حملہ کر کے زخمی کر دیا۔فی الوقت دونوں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ملزمین نے وار دات کی ویڈیو گرافی بنا کر لڑکی کے والدین سے3لاکھ روپئے کی مانگ کی تھی،اور نہ دینے پر اس ویڈیو کو وائرل کر نے کی دھمکی بھی دی تھی۔

ڈی جی پی پراوین سود نے بتا یا کہ چامنڈی پہاڑ کے مضافات کا علاقہ بنڈی پا لیہ کے راستہ میں ہی ہے،ملز مین ڈکیتی جیسے جرائم کے معا ملات میں ملوث رہے ہیں اسلئے انہوں نے پہلے اس واردات والے مقام پہنچ کر مظلوم لڑکی اور اس کے بوائے فرینڈ سے رقم کی مانگ کی تھی نہ ملنے پر اس سنگین جرم کو انجام دے کر فرار ہو چکے تھے۔انہوں نے بتا یا کہ یہ معا ملہ سنگین تھا اس لئے پڑوسی ریاست کی پولیس سے بھی تعاون حاصل کیا گیا جس کی وجہ سے ملز مین کو گرفتار کر نے میں آسانی ہوئی۔انہوں نے بتا یا کہ لڑکی صحت یاب ہے انہیں امید ہے کہ وہ اس معا ملہ میں پو لیس کا مکمل تعاون کرے گی۔

اخباری کانفرنس کے دوران پراوین سود نے اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پو لیس (اے ڈی جی پی)نظم ضبط پرتاب ریڈی،پو لیس کمشنرڈاکٹر چندر گپتا،انسپکٹر جنرل آف پو لیس(سدرن رینج) پروین مدھو کر پورا،میسور کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس پردیپ گنپتی اور گیتا پرسناڈمیسور ضلع کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آر چیتن سمیت دیگر پو لیس عملہ کی کافی ستائش کی جن کی کاوشوں کی وجہ سے بڑی تیزی کے ساتھ اس معا ملہ کو حل کرنے میں کامیابی ملی۔اس مو قع پر ڈی جی پی نے ملز مین کو گرفتار کر نے والی پو لیس کی خصوصی ٹیموں کو5لاکھ روپئے انعام کا اعلان کیا۔

اخباری کانفرنس میں سٹی پو لیس کمشنر ڈاکٹر چندرا گپتا، سپرنٹنڈنٹ آف پو لیس آر چیتن،آئی جی پی(سدرج رینج) پروین مدھو کر پوار، ڈپٹی کمشنر آف پو لیس پر دیپ گنتی اور گیتا سمیت دیگر اعلیٰ پو لیس افسران حاضر رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...