ملک کے مسلمانوں پر نکالا جائے گا معاشی بد حالی کا غصہ: جسٹس مارکنڈے کاٹجو

Source: S.O. News Service | Published on 8th October 2019, 7:29 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،8؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں سلگتے ہوئے مسائل پر اپنی بے باک رائے کے لئے مشہورسپریم کورٹ کے سابق جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے کہا کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کے پروپیگنڈہ کی وجہ سے بنگالی ہندو بھی فرقہ پرست سوچ کے شکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی ’تقسیم کرو‘ پالیسی سے کسی کوفائدہ ہونے والا نہیں ہے اور اس کا تجربہ سیاسی پارٹیوں کو ہوچکا ہے اس لئے ملکی اتحاد اور فرقہ وارانہ یکجہتی ہی ملک کی ترقی اور امن وامان کی ضمانت دے سکتی ہے۔

کاٹجو نے طویل خاموشی کے بعد آج ملک کے معاشی بحران، این آرسی، فرقہ پرستی جیسے کئی سلگتے مسائل کو لے کرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کوسخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپنی خامیوں کو چھپانے کے لئے نئے نئے ایشو کو ہوا دینا موجودہ حکومت کا مشغلہ بن چکا ہے۔ جبکہ عوام دو وقت کی روزی روٹی کے لئے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں، باوجود اس کے لئے انہیں اپنے خاندان کے لئے دو وقت کے کھانے کا انتظام کرنا مشکل ہو رہا ہے لیکن حکومتوں کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

ٹوئٹر پر یکے بعد دیگرے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے کہا کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سربراہ ممتابنرجی کی مسلم خوشنودی حاصل کرنے والی پالیسی سے بھی ماحول خراب ہو رہا ہے۔ انہوں نے آگے لکھا کہ میری معلومات کے مطابق مغربی بنگال کے ہندوؤں کی بڑی تعداد بی جے پی کے پروپیگنڈے اور ممتا بنرجی کی مسلمانوں کو رجھانے کے لئے تیار کردہ پالیسیوں سے فرقہ پرستانہ سوچ پیدا ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی غریب عوام کو ہندو اورمسلمان کی نہیں بلکہ روزگار کی فکر ہے اس لئے موجودہ حالات میں عام لوگوں کے درمیان فرقہ پرستانہ سوچ کو فروغ دینے کی بجائے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ قومی شہری رجسٹر(این آر سی) کے بارے میں مارکنڈے کاٹجو نے ٹوئٹ کیا کہ ہندوستان میں رہنے والے 92 تا 94 فیصد افراد ہندوستان کے اصل باشندے نہیں ہیں بلکہ یہ سبھی ایمگرینٹس(مہاجر) ہیں۔ بہ الفاظ دیگر یہ گھس پیٹھیے یا درانداز ہیں اور انہیں وہاں بھیج دیا جائے جہاں سے وہ آئے ہیں۔

جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے اپنے ٹوئٹس کے ذریعہ خبردار کیا کہ ہندوستانی مسلمانوں کو جرمنی میں یہودیوں کی طرح چن چن کر نشانہ بنایا جائے گا۔ بی جے پی اپنی ناکامیوں اور خرابیوں سے پیدا ہونے والے معاشی بحران سے نمٹنے کے لئے یہ حربے اختیار کرے گی۔ ملک کی معاشی حالت بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے اور اس کا غصہ مسلمانوں پر نکالا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔