بہار کے نوادہ میں منظم سازش کے تحت مبینہ مسلم عورتوں کو زد و کوب کرنے پر کانگریس کے سنئیر لیڈر نے کی مذمت

Source: S.O. News Service | Published on 3rd June 2020, 12:12 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ 3/جون (ایس او نیوز/ایجنسی) : نوادہ ضلع میں مختلف بلاک کے تحت ایک ساتھ کئی گاؤں میں معمولی جھڑپ کو ایک منظم سازش کے تحت فرقہ وارانہ رنگ دے کر بے قصور مسلم عورتوں کو زد و کوب کئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر اعظمی باری نے کہا کہ "یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ایک ہی وقت میں نوادہ ضلع کے مختلف بلاک کے کئی گاؤں میں چھوٹی چھوٹی باتوں کو لے کر فرقہ وارانہ کشیدگی ہوئی۔ یہ ایک منظم سازش معلوم پڑتی ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ پکری برانواں کے ایس ڈی پی او منوج کمار شاہا اور پٹنہ میں مامور دھرہرا گاؤں کا باشندہ پپو پاسوان کی حرکتوں نے فرقہ واریت کی ساری حدیں توڑ دیں۔منوج کمار شاہا کی موجودگی میں گھر میں گھس کر شرپسندوں نے مسلم عورتوں کی بے رحمی سے پٹائی کی۔

اطلاع کے مطابق  گزشتہ 31 مئی کو تقریباً 5 بجے شام میں نوادہ ضلع کے پکڑی برانواں بلاک کے تحت دھرہرا گاؤں میں کرکٹ کھیلنے کے دوران آپس میں جھڑپ ہوگئی تھی جس نے بعد میں فرقہ وارانہ رنگ اختیار کر لیا تھا۔ عینی شاہدین محمد صدام حسین اور محمد شمشیر حسین ولد محمد عرفان کا کہنا ہے کہ دھرہرا گاؤں میں ہی دو فرقوں کے لڑکوں کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا جا رہا تھا ۔ چوکا اور چھکا کو لے کر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان نوک جھونک شروع ہو گئی۔ اسی دوران پٹنہ میں مامور اسی گاؤں کا ایک پولس پپو پاسوان، جو ڈیوٹی میں نہ   رہنے کے باوجود سرکاری رائفل کے ساتھ چھٹی پر اپنے گاؤں آیا ہوا تھا ، نے رمبھو ساؤ اور کلدیپ یادو کو لے کر پہنچا اور مسلمانوں کے ساتھ گالی گلوچ کرتے ہوئے اپنے حمایتیوں کے ساتھ مسلم مخالف نعرہ بازی کرنے لگا۔ انھوں نے مسلمانوں کے گھروں پر سنگ باری بھی شروع کردی ۔

عینی شاہدین کے حوالے سےمیڈیا میں آئی  خبروں کے  مطابق اس درمیان دھمول او پی کی پولس ٹیم اے ایس ائی کرشن مراری پاسوان کی قیادت میں جائے واردات پر پہنچی ۔ پولس کی موجودگی میں شرپسندوں کے حوصلے بڑھ گئے اور مزید حوصلہ و ہمت کے ساتھ مسلم محلے پر سنگ باری شروع کردی ۔ حیرت انگیز طور پر پولس تماشائی بنی رہی ۔ اس درمیان پکڑی برانواں کے ایس ڈی پی او مکیش کمار شاہا بھی موقع واردات پر پہنچ گئے ۔ تب تک شیخ پورہ ضلع کے اریری بلاک کے تحت بورنا گاؤں کے سینکڑوں غیر مسلم دھرہرا گاؤں آکر غیر مسلموں کا ساتھ دینے لگے ۔ پکڑی برانواں کے ایس ڈی پی او مکیش کمار شاہا کی قیادت میں پولس نے مسلمانوں کے گھروں میں گھس کر خواتین پر ظلم برپا کرنا شروع کردیا ۔ اس بربریت میں نصرت پروین، زینت خاتون، شمع پروین، مرزین پروین،نسرین پروین، صائمہ پروین کو زبردست چوٹیں آئیں۔

اعظمی باری نے پولس کی اس یکطرفہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے قصوروار پولس اہلکاروں اور افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔پولس نے اس معاملے میں کچھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ نوادہ پہلے سے ہی فرقہ وارانہ طور پر حساس مقام ہے۔ یہاں پچھلے دو سالوں میں کئی بار فرقہ وارانہ فسادات پیش آ چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔