ممبئی سمیت مہاراشٹرا میں گھن۔گرج چمک کے ساتھ زبردست بارش؛ سینٹرل اور ہاربر لائن کی لوکل ٹرینیں معطل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th June 2021, 1:04 AM | ملکی خبریں |

ممبئی 9/جون (ایس او نیوز) ممبئی سمیت مہاراشٹرا کے بیشتر علاقوں میں گھن۔گرج چمک کے ساتھ متوقع وقت سے دو روز پہلے ہی شروع ہونے والی  زبردست  بارش نے عام زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق  مہاراشٹر میں آئندہ دو تین دنوں تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا  ۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جمعرات صبح سے ممبئی کے شہری اور نواحی علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے اور صبح 9اور 10 بجے کے درمیان بجلی کوندنےکے ساتھ بادلوں کی گھن گرج کے ساتھ بارش ہونے کی اطلاع ہے، پتہ چلا ہے کہ  قریب چار گھنٹوں تک  مسلسل بارش ہوئی ہے  جس کی وجہ سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں،ٹرین کی پٹریاں پانی میں ڈوبنے سے مقامی ٹرین سروس  بھی معطل کردی گئی ہیں  جب کہ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوگیا ہے۔ جگہ جگہ پانی جمع ہوجانے سے سواریاں بھی  راستوں میں پھنس گئی ہیں  اور لوگ گٹھنوں گٹھنوں پانی میں پیدل سفر کرنےپر مجبور ہوگئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں میں ریاست تلنگانہ،آندھراپردیش،اڑیسہ اور مغربی بنگال میں بھی بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔