سپریم کورٹ میں پرگیہ ٹھاکر کو ملی ضمانت مسترد کئے جانے کی عرضداشت کا معاملہ، سادھوی کے وکیل کے بیمار ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th November 2019, 8:03 PM | ملکی خبریں |

ممبئی 29 نومبر(ایس او نیوز/راست)  مالیگاؤں 2008بم دھماکہ معاملے کی کلیدی ملزمہ اور رکن پارلیمنٹ سادھو پرگیہ  سنگھ ٹھاکرجسے ممبئی ہائی کورٹ نے گذشتہ سال ضمانت پر رہا کیا تھا کی ضمانت مسترد کیئے جانے والی عرضداشت پر آج سپریم کورٹ آف انڈیا میں سماعت عمل میں آئی جس کے دوران متاثرین کی نمائندگی کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کی جانب سے مقرر کئے  گئے وکلاء اعجاز مقبول اور گورو اگروال موجود تھے لیکن سادھوی کے وکیل کے بیمار ہوجانے کی وجہ سے سماعت نہیں ہوسکی جس کے بعد عدالت نے سادھوی کے وکیل کو دو ہفتہ کی مہلت دیتے ہوئے معاملے کی سماعت ملتوی کردی۔یہ اطلاع آج یہاں ممبئی میں جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی۔

گلزار اعظمی نے بتایا کہ آج سپریم کورٹ آف انڈیا کی دو رکنی بینچ کے جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس دنیش مشیواری کے روبرو بم دھماکہ میں شہید ہونے والے سید اظہر کے والد سید نثار کی جمعیۃ علماء کے توسط سے داخل کردہ عرضداشت پر سماعت عمل میں آئی لیکن سادھوی کے وکلاء  کی عدم موجودگی کی وجہ سے معاملے کی سماعت ٹل گئی۔

واضح رہے کہ ممبئی ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس مورے اور جسٹس پھانسلکر جوشی نے قومی تفتیشی ایجنسی NIAکی تازہ چارج شیٹ کی بنیاد پر ملزمہ کو مشروط ضمانت پر رہا کئے  جانے کے احکامات جاری کئے  تھے لیکن ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلہ سے غیر مطمین جمعیۃ علماء نے ہائی کورٹ کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا  جسے عدالت نے سماعت کے لئے  قبول بھی کرلیا ہے۔

جمعیۃ علماء نے سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر کی ضمانت پر رہائی کو مسترد کرنے کی عرضداشت میں این آئی اے کے ذریعہ سادھوی کو مبینہ طور پر دی جانے والی رعایت پر سوال اٹھایا ہے اور عدالت سے کہا ہے کہ  اے ٹی ایس کی چارج شیٹ کی روشنی میں سادھوی کی ضمانت پر رہائی کو مسترد کرکے سادھوی کو جیل کے اندر دوبارہ بھیجنا چاہئے کیونکہ مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے میں سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر نے ایک اہم کردار ادا کیا تھا اور سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی موٹر سائیکل پر ہی بم نصب کیا گیا تھا جو  چوک میں پھٹ گیا تھا جس کے نتیجے  میں 7 مسلمان شہید اور ایک سو سے زائد شدید زخمی ہوئے تھے۔

گلزار اعظمی نے کہا کہ حالانکہ قومی تفتیشی ایجنسی NIAسادھوی و دیگر ملزمین کو فائدہ پہچانے کا کام کررہی ہے لیکن بم دھماکہ متاثرین کی جانب سے جمعیۃ علماء نچلی عدالت سے لیکر سپریم کورٹ تک بطور مداخلت کار ان کے خلاف نبرد آزما ہے۔

جمعیۃ علماء نے سادھوی پرگیہ  سنگھ ٹھاکر کی جانب سے اسے مقدمہ سے ڈسچار ج کیئے جانی والی عرضداشت کی ممبئی ہائی کورٹ میں مخالفت کررہی ہے جو زیر سماعت ہے نیز نچلی عدالت میں بھی جمعیۃ علماء بطور مداخلت کار اپنی ذمہ داری نبھا رہی ہے، نچلی عدالت میں ابتک 135سرکاری گواہوں نے اپنے بیانات قلمبند کراچکے ہیں اوریہ سلسلہ جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔