قندھار ہائیجیک کیس: ممبئی عدالت نے 19 ملزموں کو بری کردیا

Source: S.O. News Service | Published on 12th July 2020, 10:06 PM | ملکی خبریں |

 

ممبئی،12؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) ممبئی سیشن عدالت نے،دسمبر 1999 میں نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے دہلی جانے والے انڈین ایئرلائن   IC 814  کے طیارے کو اغوا  کرنے کے سلسلے میں ایک مقدمہ میں عبد اللطیف آدم مومن سمیت 19 افراد کو رہا کرنے کے لئے نچلی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔اس میں محکمہ پاسپورٹ کے کچھ عہدیدار شامل ہیں۔ قندھار طیارہ اغوا معاملے میں ان سب پر الزام لگایا گیا تھا کہ انھوں نے اغوا کاروں کو جعلی پاسپورٹ حاصل کرنے میں مدد کے لئے دستاویزات فراہم کیے تھے ۔

ممبئی کے رہنے والے مومن،جس نے اس اغوا میں کلیدی کردار ادا کیا تھا،پنجاب کی ایک جیل میں عمر قید کی سزا بھگت رہا ہے۔ پولیس کا الزام ہے کہ تمام ملزمان نے مومن کے ذریعے اغوا کاروں کو اغوا کرنے والےمنصوبے کو انجام دینے میں مدد فراہم کی۔  2012 میں،مجسٹریٹ عدالت نے پاسپورٹ کیس میں 19 ملزموں کو بری کردیا تھا جس کے بعد حکومت نے اس فیصلے کو سیشن عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

 حکومت نے اپیل میں کہا  کہ اس معاملے میں مومن کے پاسپورٹ ایجنٹ پر بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔یہ الزام لگایا گیا تھا کہ یہ پاسپورٹ بغیر کسی درست دستاویز کے 2500 روپے رشوت لے کر بنا تھا۔ ان سب پر جعلسازی،دھوکہ دہی،ملی بھگت اور پاسپورٹ ایکٹ کے تحت الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ملزمان سے متعدد سامان قبضے میں لے لیا گیا۔

نچلی عدالت نے فیصلہ دیا کہ استغاثہ اغوا کاروں اورملزمان کے مابین تعلق ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ملزمان میں محکمہ پاسپورٹ کے عہدیدار،ڈاک مین،موٹر ٹریننگ اسکول عملہ اور پاسپورٹ ایجنٹ شامل ہیں۔ اس کے خلاف 28 افراد کا جواب درج کیا گیا۔ تاہم،ان کی گواہی سے واضح ہوا کہ ان سب کے تار اغوا کاروں سے جڑے ہوئے نہیں ہیں۔ 

24 دسمبر 1999 میں نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے دہلی جانے والے انڈین ایئر لائن کے طیارے کو اغوا کر لیا گیا تھا،جس میں 189 مسافر سوار تھے۔اغوا کاروں نے طیارے کو افغانستان کے ہوائی اڈے قندھار میں اتار لیا تھا۔ اس وقت بھارت کو اغوا کاروں( ہائی جیکرز) کے مطالبے پر مولانا مسعود اظہر،احمد عمر سعید اور مشتاق زرگر کو رہا کرنا پڑا تھا۔

-دسمبر 1999 کو نیپال سے چار مسلح افراد نے 189 مسافروں سے بھرے انڈین ایئر لائن کے اس  طیارے کو اغوا کرنے کے بعد امرتسر،لاہور اور دبئی سے ہوتے ہوئے اسے بالآخر افغانستان کے شہر قندہار میں اتارا تھا جہاں یہ اگلے آٹھ دن کھڑا رہاتھا۔ اس وقت کے بھارتی وزیر خارجہ جسونت سنگھ ایک طیارے میں دہلی سے مولانا مسعود اظہر سمیت دو دیگر عسکریت پسندوں کو جیلوں سے نکال کر کے قندہار لے گئے تھے اور ان کے بدلے مسافروں کو آزاد کرا کر دوسرے طیارے میں واپس بھارت لوٹے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔