بنگلور اور ہوسکوٹہ کے درمیان ٹرافک مسئلہ حل کرنے میٹرو ریل سرویس کی توسیع کرنے ریاستی وزیر ناگراج کامطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 1st September 2021, 11:14 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو ،یکم ستمبر(ایس او  نیوز) ریاستی وزیر برائے بلدی انتظا میہ ایم ٹی بی ناگراج نے بیپن ہلی تا ہوسکوٹہ کے درمیان میٹرو ریل سرویس کی توسیع کر نے کی گزارش کرتے ہو ئے مرکزی وزیر برائے شہری ترقیات ہر دیپ سنگھ پوری کو ایک یادواشت پیش کی۔ ناگراج نے اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہو ئے کہاکہ بنگلور سے ہو سکوٹہ کے درمیان فاصلہ بہت کم ہو نے کے باوجود مذکورہ دونوں شہروں کے درمیان سفر کرنے کے لئے ایک سے دیڑھ گھنٹہ تک کا وقت درکار ہے اور دونوں شہروں کے درمیا ن ہمیشہ گاڑیوں کی تعداد کافی زیادہ ہوا کرتی ہے،جس کی وجہ سے ٹرافک مسئلہ رہتا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ جس طرح نائینڈہلی۔ کینگیری کے درمیا ن میٹرو روٹ کی توسیع کر تے ہوئے سرویس کا آغاز کیا گیاہے اسی طرح بیپنہلی۔ ہو سکوٹہ کے درمیان بھی میٹرو ریل سرویس کی توسیع کرنی چائیے۔ناگراج نے بتا یا کہ ہوسکوٹہ شہر بی بی ایم پی سے صرف10کلو میٹر دور ہے،ہندوستان کا سلکان سٹی ویلی وائٹ فیلڈ اور آئی ٹی پارک بھی ہو سکوٹہ سے بہت قریب ہے،وائٹ فیلڈ اورر اس کے اطراف واکناف سینکڑوں آئی ٹی کمپنیاں،کمرشیل کامپلکس،بڑے کارخانے اور کئی صنعتی علاقہ ہیں جہاں لاکھوں افراد بر سر روزگار ہیں،ان تمام باتوں کو مد نظر رکھ کر بیپن ہلی۔ہوسکوٹہ میٹرو ریل سرویس کو توسیع اشد ضروری ہے۔ ناگراج نے بتا یا کہ ہوسکوٹہ،مالور انڈسٹرئیل ایریا،نندی گڑی اور کو لار ضلع کے صنعتی علاقوں کے لئے گیٹ وے ہے،انہوں نے بتا یا کہ ہوسکوٹہ سے شہر کا بین الا قوامی ہوائی اڈہ بھی قریب ہے یہاں سے ہوائی اڈہ کو راست سڑک کی سہولت بھی موجودہ ہے۔انہوں نے بتا یا کہ شہر میں کام کرنے والے ملاز مین شہر چھوڑ کر مضافات میں قیام کرنا پسند کرتے ہیں،کئی ملاز مین ہوسکوٹہ میں قیام کرتے ہیں اسلئے ہوسکوٹہ میں مکانوں کی کافی مانگ ہو رہی ہے۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ بنگلور اور ہوسکوٹہ کے درمیان جو ٹرافک کا مسئلہ ہے اس کو مستقل طور پر حل کرنا ہو تو میٹرو ریل سرویس کی تو سیع کر تے ہو ئے بیپن ہلی۔ہوسکوٹہ روٹ تعمیر کر ے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ اور مرکزی وزیر برائے شہرت ترقیات سے گزارش کی کہ وہ اس روٹ کی منظوری کے لئے وزیراعظم نریندر مودی پر دباؤ ڈالیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...