بی جے پی ایم پی کی وارننگ کا شاخسانہ! میسورمیں مسجد نما بس اسٹاپ کو راتوں رات کیا گیا تبدیل

Source: S.O. News Service | Published on 28th November 2022, 7:25 PM | ریاستی خبریں |

میسورو،28؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) میسورو میں تعمیر کئے گئے اوپر والے تین گنبدوں کے ساتھ بس سٹاپ کو راتوں رات اس وقت نئی شکل دی گئی جب ریاست کے ایک بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے رکن پارلیمنٹ نے دھمکی دی کہ اگر تین گنبدوں کو نہ ہٹایا گیا تو وہ خود مسجد نما ڈھانچہ کو جے سی بی کے ذریعے چار دن میں گرا دیں گے۔ نیشنل ہائی وے766کے کیرالہ بارڈر،کولیگالا سیکشن پر بس اسٹاپ اب صرف ایک گنبد ہے، جس پر سرخ رنگ کیا گیا ہے۔ جو کہ راتوں رات بدل دیا گیا ہے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ سمہا کے مطابق یہ تین سنہری گنبدوں والی مسجد کی طرح نظر آتا تھا۔ہفتہ کے روز پرتاپ سمہا نے کہا کہ انہوں نے انجینئروں سے کہا ہے کہ وہ مسجد نما ڈھانچہ کو منہدم کر دیں جسے ان کی پارٹی کے ایک ایم ایل اے نے تعمیر کیا تھا اور یہ دعوی کیا کہ میسور کے بیشتر حصوں میں اس طرح کے گمند نما ڈھانچے بنائے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں نے اسے سوشل میڈیا پر دیکھا ہے۔ بس اسٹینڈ کے تین گنبد ہیں، درمیان میں ایک بڑا اور اس کے ساتھ دو چھوٹے گنبد ہیں، یہ صرف ایک مسجد ہے۔تاہم داس نے بعد میں مقامی لوگوں کو لکھے گئے ایک خط میں معافی مانگی اور کہا کہ اس نے بس اسٹاپ کو میسور کے ورثے کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا تھا۔ لیکن اس ضمن میں اختلافات پیدا ہوئے۔ اسی لیے دو گنبد کو ہٹایا گیا ہے۔بی جے پی ایم پی سمہا نے بھی اتوار کو بس اسٹاپ کے ڈھانچے کو دوبارہ بنانے کے بعد دوبارہ ٹویٹ کیا اور ڈیزائن کو درست کرنے کے لئے داس اور ضلع کلکٹر کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے انجینئرز سے کہا ہے کہ تین چار دنوں میں ڈھانچہ گرا دیں۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو میں جے سی بی لے کر اسے گرا دوں گا۔ بس اسٹاپ کے ڈیزائن پر وضاحت کرتے ہوئے مقامی بی جے پی ایم ایل اے رام داس نے کہا کہ یہ بس شیلٹر میسور محل کے ڈھنگ پر تعمیر کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...