حج کی سعادت کیلئے 15 لاکھ سے زائد عازمین مکہ مکرمہ پہنچے

Source: S.O. News Service | Published on 13th June 2024, 11:57 AM | خلیجی خبریں |

ریاض، 13/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی) اس ہفتے کے آخر میں حج کے آغاز سے قبل عازمین سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ پہنچ رہے ہیں، کیونکہ سالانہ حج اپنی تمام تر روحانیت کے ساتھ قریب آچکا ہے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ منگل تک ۱۵؍لاکھ سے زائد غیر ملکی عازمین مملکت پہنچ چکے ہیں، جن میں سے بڑی تعداد دنیا بھر سے ہوائی راستے سے آئی ہے۔ مزید توقع کی جا رہی ہے، اور سعودی عرب میں رہنے والے لاکھوں سعودی اور دیگر لوگ بھی ان میں شامل ہوں گے جب جمعہ کو حج کا باضابطہ آغاز ہو گا۔

آمد کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ۱۴؍ لاکھ ۸۳؍ ہزار ۳۱۲؍ عازمین ہوائی سفر کے ذریعے پہنچے جبکہ ۵۹؍ہزار ۲۷۳؍عازمین زمینی راستوں کے ذریعے پہنچے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے بتایا کہ سمندری بندرگاہوں سے کل ۴؍ ہزار ۷۱۰؍عازمین مکہ مکرمہ پہنچے۔سعودی حکام نے کہا ہے کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ اس سال عازمین کی تعداد ۲۰۲۳ءسے تجاوز کر جائے گی، جب ۱۸؍ لاکھ سے زائد افراد نے حج کیا، جو وبائی امراض سے پہلے کی سطح کے قریب پہنچ رہے ہیں۔ ۲۰۱۹ءمیں۲۴؍ لاکھ سے زیادہ مسلمانوں نے حج کی سعادت حاصل کی تھی۔

فلسطینی وزارت اوقاف و مذہبی امور کے مطابق، عازمین میں مقبوضہ مغربی کنارے کے ۴؍ہزار ۲۰۰؍فلسطینی شامل ہیں جو اس ماہ کے اوائل میں مکہ مکرمہ پہنچے تھے۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان ۸؍ ماہ سے جاری جنگ کی وجہ سے غزہ کی پٹی کے فلسطینی اس سال حج کیلئے سعودی عرب نہیں جا سکے ۔
منگل کو، حجاج کرام مکہ مکرمہ کی عظیم الشان مسجد میں جمع ہوئے، کعبہ کے گرد سات بارطواف کرتے ہوئے،جسے اسلام کا مقدس ترین مقام سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے احرام پہن رکھے تھے۔منگل کو دن کے وقت درجہ حرارت ۴۲؍ڈگری سیلسیس (۱۰۷؍فارن ہائیٹ) تک پہنچنے سے بہت سے لوگوں کو چھتری اٹھائے ہوئے دیکھا گیا۔

اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ حج کیلئے مکہ آنے والی مراکشی خاتون رابعہ الرغی نے کہا، "جب میں مسجد الحرام پہنچی اور خانہ کعبہ کو دیکھا تو مجھے سکون ملا۔ میں بہت خوش ہوں۔ رات کے وقت، کعبہ کے گرد سنگ مرمر کا وسیع صحن عازمین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔حجاج مکہ پہنچنے پرکعبہ کے گرد چکر لگاتے ہیں جسے عربی میں "طواف" کہا جاتا ہے۔ کعبہ کا طواف حج کے پہلے دن تک جاری رہے گا۔جمعہ کے دن حجاج کرام دن بھر کے قیام کیلئے کوہِ عرفات کی طرف جائیں گے، پھر مزدلفہ جائیں گے، جو چند میل دور چٹانی میدانی علاقہ ہے۔ مزدلفہ میں، حجاج منیٰ میں شیطان کی نمائندگی کرنے والے ستونوں کو علامتی طور پر سنگسار کرنے کیلئے کنکریاں مارتے ہیں۔

دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماعات میں سے ایک حج اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک ہے۔ تمام مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار حج کریں اگر وہ جسمانی اور مالی طور پر ایسا کرنے کی استطاعت رکھتے ہیں۔حج کرنے والے حج کو اپنے ایمان کو مضبوط کرنے، پرانے گناہوں کو مٹانے اور نئی شروعات کرنے کا موقع سمجھتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

دبئی میں AUZ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے 128 کھلاڑیوں کا انتخاب؛ حیات شیخ اور ابوالحسن سب سے مہنگے کھلاڑی

بھٹکل و اطراف بھٹکل کے کھلاڑیوں پر مشتمل   دبئی میں 26/اکتوبر سے منعقد ہونے والے آوز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے آوکشن کے ذریعے آٹھ ٹیموں نے زائد  پوانٹس کی بنیاد پر  128 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ حالانکہ 225 کھلاڑیوں نے اپنے نام درج کرائے تھے۔

دبئی میں 26اکتوبر سے شروع ہورہا ہےاوز کے زیراہتمام عظیم الشان کرکٹ ٹورنامنٹ؛ 6 اکتوبر کو ہوگا کھلاڑیوں کا آوکشن

دبئی اور متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں برسرروزگار نوجوان کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور ان کے ٹیلنٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے مقصد سے دبئی کی بھٹکلی کمپنی 'اوز' کے زیراہتمام ایک شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ 'اوز بلاسٹ' کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ نہ صرف متحدہ ...

دبئی میں شروع ہورہا ہے بھٹکل پریمیر لیگ کرکٹ کا گیارہواں ٹورنامنٹ؛ یکم نومبر سے ٹیموں کا اور 10 نومبر سے کھلاڑیوں کا رجسٹریشن

بھٹکل پریمئیر لیگ (بی پی ایل) کرکٹ کا گیارہواں ٹورنامنٹ 5 جنوری 2025 سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے ٹیموں کا رجسٹریشن یکم نومبر سے جبکہ کھلاڑیوں کا رجسٹریشن 10 نومبر سے شروع ہوگا۔ کھلاڑیوں کی بولی کا عمل 8 دسمبر کو ہوگا۔ یہ تمام تفصیلات بی پی ایل کمشنر طحہٰ معلم ...

ایک ہی دن دبئی میں بھٹکل کے دو لوگوں کا انتقال؛ نماز کی ادائیگی کے دوران آیااللہ کا بُلاوا

   دبئی میں  مقیم  بھٹکل کے دو لوگ ایک کے بعد ایک   انتقال کرگئے۔ انا للہ و اناالیہ  راجعون۔ سنیچر کو پہلے   جناب محمد حُسین خطیب (75)  کے انتقال کی خبر موصول ہوئی تھی،  اسی رات دامودی محمد قطب  (36)بھی انتقال کرگئے، جس کی اطلاع اتوار صبح   کو ملی۔

دمام میں  بھٹکل مسلم جماعت کی جانب سے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر خوبصورت تقریب

15 اگست 2024  بھٹکل مسلم جماعت منطقہ شرقیہ کی جانب سے 78یوم آزادی  کی مناسبت سے پروگرام منعقد ہوا جس میں ننھے منے بچوں کے سامنے ازادی کا ترانہ سنایا گیا اور بچوں نےازادی خوشی میں جھوما  اور چند بچوں نے ازادی نسبت سے چھوٹی چھوٹی تقریر بھی کئے

عمر فاروق مصباح اور عتیق الرحمن منیری بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے پھر ایک بار صدر اور سکریٹری جنرل منتخب

  عمر فاروق مصباح اور عتیق الرحمن منیری پھر ایک بار بالترتیب بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے صدر اور سکریٹری جنرل کے عہدہ پر منتخب ہوگئے ان کے ساتھ  سکریٹری کے  طور پر  یاسر قاسمجی کا انتخاب عمل میں آیا، جبکہ  طٰحہ معلم اور مولوی صابر علی اکبرا بالترتیب اکاونٹنٹ اور خزانچی منتخب ...