مودی ہٹلر سے بھی خراب:کمارسوامی
بنگلورو10اپریل(ایس او نیوز) اپنی پارٹی کے لوگوں پر حال میں محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری سے ناراض کرناٹک کے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ہٹلرسے بھی خراب قرار دیاہے۔ جنتا دل (ایس) کے رہنما حال میں اپنی پارٹی کے لوگوں پر محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری سے ناراض ہیں۔ساتھ ہی وہ اس بات سے ناراض ہیں کہ انکم ٹیکس محکمہ کے کمشنر نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر محکمہ انکم ٹیکس کے باہر مظاہرہ کرنے کے لیے کمارسوامی اور کانگریس اور جنتادل ایس کے عہدیداروں پر قانونی کارروائی کرنے کے لیے کہاہے۔کماسوامی نے یہاں کہاہے کہ مودی ظالم ہیں، ہٹلرسے بھی خراب شخص ہیں۔ وہ بدترین وزیر اعظم ہیں جو لوگوں کی ذاتی املاک کو ضبط کرنے کا بل لے کر آئے ہیں۔