جب 140 کروڑ ہندوستانی وزیر اعظم کے پریوار ہیں تو ان کا اعتماد کیوں توڑا؟، جئے رام رمیش کا سوال

Source: S.O. News Service | Published on 5th March 2024, 11:42 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 5/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) وزیر اعظم کے ’میرا دیش میرا پریوار‘ کے بیان کے بعد بی جے پی نے اس تعلق سے مہم شروع کر دی ہے۔ لیکن کانگریس کے لیڈر جئے رام رمیش نے یہ سوال کرتے ہوئے بی جے پی کو خاموش کردیا ہے کہ اگر ملک کے 140 کروڑ  لوگ وزیر اعظم کے پریوار ہیں تو انہوں نے اپنے اس پریوار کا بھروسہ کیوں توڑ دیا اور ان کے ساتھ نا انصافی کیوں کی؟

کانگریس کے لیڈر جئے رام رمیش نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہماری بھی اولین ترجیح ملک کے لوگ ہی ہیں۔ ہم مہنگائی، بے روزگاری، معاشی عدم استحکام اور پولرائزیشن کے خلاف ہم وطنوں کی آواز اٹھا رہے ہیں۔ اگر 140 کروڑ ہندوستانی ان کے پریوار ہیں تو انہوں نے اپنے اس پریوار کا اعتماد کیوں توڑا اور کیوں ان کے ساتھ نا انصافی کی‘‘؟ جئے رام رمیش نے مزید کہا کہ ‘‘گزشتہ 10 سال ان کے پریوار (ملک کے لوگوں) کے لیے ’انیائے کال‘ (دورِ نا انصافی) کا رہا ہے۔ وہ جمہوری طور پر منتخب شخص ضرورہیں لیکن ان کی شخصیت اور ان کام کرنے کا طریقہ غیر منصفانہ ہے۔‘‘

جئے رام رمیش نے کہا کہ ’’وہ صرف مارکیٹنگ اور ری برانڈنگ کے لیے بیٹھے ہیں۔ وہ خود کو ’وشو گرو‘ قرار دے چکے ہیں۔ ہم وزیراعظم کے عہدے کا احترام کرتے ہیں لیکن اگر کوئی شخص احترام چاہتا ہے تو اسے بھی احترام کے ساتھ پیش آنا چاہیے۔‘‘ واضح رہے کہ بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو نے پٹنہ میں مہاگٹھ بندھن کے ایک جلسۂ عام میں کہا تھا کہ ’’اگر نریندر مودی کے پاس پریوار (خاندان) نہیں ہے تو ہم کیا کر سکتے ہیں۔ وہ رام مندر کے بارے میں ڈینگیں مارتے رہتے ہں۔ وہ سچے ہندو بھی نہیں ہیں۔ ہندو سنسکار میں بیٹے کو اپنے والدین کی موت کے بعد اپنا سر اور داڑھی منڈوانی ہوتی ہے لیکن جب پی ایم مودی کی ماں کا انتقال ہوا تو انہوں نے ایسا نہیں کیا تھا۔‘‘ لالو پرساد کے اس بیان کے بعد پوری بی جے پی خود کو وزیر اعظم مودی کا پریوار بتانے میں جٹ گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...