بھٹکل تعلقہ انتظامیہ دفتر میں التواء میں پڑے ہوئے فائلوں کا انبار -ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے لی افسروں کی کلاس

Source: S.O. News Service | Published on 4th October 2023, 1:27 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 4 / اکتوبر (ایس او نیوز) ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے تعلقہ انتظامیہ دفتر کا دورہ کرنے کے بعد وہاں بر وقت عوام سے متعلقہ امور کی انجام دہی نہ ہونے کی وجہ سے ٹیبلوں پر لگے فائلوں کے انبار کو دیکھ کر اپنی سخت برہمی کا اظہار کیا ۔
    
 تحصیلدار دفتر میں بروقت عوامی مسائل حل نہ کرنے اور فائلوں کو آگے نہ بڑھانے کی شکایتیں عوام کی طرف سے موصول ہونے پر وزیر منکال وئیدیا نے عوام سے احوال سننے کے لئے تحصیلدار کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر  محکمہ مالگزاری (ریوینیو) سے متعلق شکایتیں سنانے کے لئے پہنچنے والے عوام کی تعداد دیکھ کر وزیر موصوف دنگ رہ گئے ۔ فائل روم ، محکمہ سروے، سب رجسٹرار ڈپارٹمنٹ  اور تحصیلدار سے متعلق شعبہ جات کا معائنہ کرنے کے بعد وہاں پر لگے ہوئے فائلوں کے ڈھیر کے تعلق سے افسران کو بڑے سخت انداز میں آڑے ہاتھوں لیا ۔ 
    
 جب یہ بات  سامنے آئی کہ چار سال پہلے جیولوجی ڈپارٹمنٹ کا جو اہلکار اور تحصیلدار دفتر سے ریٹائر ہونے والے اہلکار دونوں نے دستاویزات دوسرے متعلقہ افسران کو اب تک منتقل نہیں کیا ہے تو اس سے ناراض وزیر منکال وئیدیا نے محکمہ کے عملہ اور تحصیلدار کو سخت ڈانٹ  سنائی ۔
    
 اس موقع پر ایک آر ٹی آئی ایکٹیوسٹ نے شکایتوں کی قطار لگا دی اور کہا کہ تحصیلدار دفتر میں رشوت دئیے بغیر کوئی فائل آگے نہیں بڑھتی ۔ شام میں دفتر بند ہونے کے بعد اسے دوبارہ کھلوا کر ایجنٹس اور دلال اپنا کام کرواتے ہیں ۔ عوام کی طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ لمبے عرصے سے یہاں پر ٹکے ہوئے افسران کا تبادلہ ہونا چاہیے ۔ 
    
عوام سے ان کا احوال سننے کے بعد وزیر موصوف نے افسران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ جو فائلیں التوا میں پڑی ہوئی ہیں انہیں آئندہ ایک مہینے کے اندر نپٹانا ہوگا اور سارا نظام درست کرنا ہوگا ۔ بصورت دیگر ان کے خلاف کڑی کارروائی کی جائے گی ۔ 
    
نجی ملکیت والی جن زمینوں کے آر ٹی سی دستاویز میں 'کرناٹکا سرکار' درج ہے اسے نکالنے کے لئے دی گئی درخواستوں پر محکمہ ریوینیو نے برسہا برس سے کوئی اقدام نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے  زمین مالکان کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اس بات کے پیش نظر وزیر منکال وئیدیا نے افسران کو ہدایت دی کہ بھٹکل تعلقہ کی جتنی بھی نجی ملکیت والی زمینوں کے دستاویزات میں 'کرناٹکا سرکار' درج ہے ، ایسے تمام دستاویزات سے  مالکوں کی طرف درخواست کے بغیر ہی اپنے طور پر 'کرناٹکا سرکار' کا لفظ  ہٹا دیا جائے ۔
    
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا ایس ، تحصیلدار تیپّے سوامی ، تعلقہ پنچایت ایکزی کوٹیو آفسر پربھاکر چکمنے وغیرہ موجود تھے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں چل رہی بجلی کی آنکھ مچولی سے  کب ملے گا صارفین کو چھٹکارہ ؟

برسہا برس سے بھٹکل کے عوام کو بجلی کی آنکھ مچولی راحت دلانے کے اقدامات کا اطمینان بخش نتیجہ اب تک نہیں نکلا ہے ۔ عام دنوں کے علاوہ برسات کا موسم میں ذرا سی ہوا اور بارش کے ساتھ  بجلی کا غائب ہونا، کبھی کم اور کبھی تیز بجلی کی سپلائی کی وجہ سے گھروں کے ساز و سامان کا نقصان یہاں کی ...

سداپور میں سامنے آیا وہاٹس ایپ کے ذریعے بینک کھاتے سے رقم اڑانے کا نیا سلسلہ

انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے بینک کھاتوں سے بڑی بڑی رقمیں اڑانے والے دھوکہ بازوں نے وہاٹس ایپ کے ذریعے لوگوں کے بینک کھاتوں سے رقم اڑانے کا نیا طریقہ شروع کیا ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے اندرسداپور کے دو افراد اس کا شکار ہوئے ہیں ۔

ہوناور میں ٹیپر ڈرائیور پر لگا ہیلمیٹ نہ پہننے کا جرمانہ !

موٹر بائک سواروں کے لئے لازمی طور پر ہیلمیٹ پہننے کا قانون تو موجود ہے اور خلاف ورزی کرنے پر پولیس کی طرف سے جرمانہ وصول کرنا عام سی بات ہے ۔ مگر ہوناور میں ایک عجیب اور نئی بات یہ سامنے آئی کہ پولیس نے ٹیپّر ڈرائیور پر بھی ہیلمیٹ نہ پہننے کا جرمانہ عائد کر دیا ۔