سداپور میں سامنے آیا وہاٹس ایپ کے ذریعے بینک کھاتے سے رقم اڑانے کا نیا سلسلہ

Source: S.O. News Service | Published on 25th May 2024, 5:39 PM | ساحلی خبریں |

سداپور، 25/ مئی (ایس او نیوز) انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے بینک کھاتوں سے بڑی بڑی رقمیں اڑانے والے دھوکہ بازوں نے وہاٹس ایپ کے ذریعے لوگوں کے بینک کھاتوں سے رقم اڑانے کا نیا طریقہ شروع کیا ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے اندرسداپور کے دو افراد اس کا شکار ہوئے ہیں ۔
    
اس میں ہوتا یہ ہے کہ وہاٹس ایپ استعمال کرنے والے شخص کے فون سے یہ اپلیکیشن اچانک غائب ہو جاتی ہے ۔ اب جب فون پر وہاٹس ایپ کو دوبارہ ڈاون لوڈ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو اس کے لئے جو او ٹی پی آتا ہے اسی کا استعمال کرتے ہوئے دھوکے باز بینک کھاتے سے رقم اڑاتے ہیں ۔ 
    
سداپور پولیس تھانے میں درج کیے گئے دونوں معاملات میں وہاٹس ایپ ہیاک کرنے یہ طریقہ کار اپنایا گیا تھا ۔ اس میں  سرینا نامی خاتون کے بینک کھاتے سے 19,500 روپے اڑائے گئے جبکہ ایک اور شخص کے کیینرا بینک کھاتے سے 79,900 روپے اڑائے گئے ہیں ۔ اس سے قبل کورگ میں ڈی وائی ایس پی مرلی دھر کے بینک کھاتے میں موجود تقریباً 16 لاکھ روپوں پر نامعلوم دھوکے بازوں نے ہاتھ صاف کیا تھا ۔ اس طرح کے چار  معاملات کورگ میں کینرا بینک کی الگ الگ شاخوں میں پیش آ چکے ہیں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری؛ عیدگاہ میں نہیں ہوگی نماز عیدالاضحیٰ؛ جامع مساجد میں صبح سات اور سوا سات بجے ہوگی عید کی دوگانہ

بھٹکل  سمیت ساحلی کرناٹکا میں گذشتہ ایک ہفتہ سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کو دیکھتے ہوئے بھٹکل میں عیدگاہ کمیٹی نے عیدالاضحیٰ کی نماز  شہر کی تمام جامع مساجد میں ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھٹکل میں عدالت کے تعمیری منصوبے کے لئے 12 کروڑ روپے کی منظوری - بار ایسو سی ایشن نے کی وزیر منکال وئیدیا کی تہنیت

بھٹکل میں عدالت کی نئی عمارت تعمیر کرنے کے لئے بھٹکل کے ایم ایل اے اور وزیر منکال وئیدیا کی خصوصی دلچسپی اور کوششوں سے حکومت کی طرف سے 12 کروڑ روپے کا فنڈ منظور کیا گیا ہے ۔

جوئیڈا کے رام نگر میں خود سوزی کی وجہ سے نوجوان کی موت - پولیس پر ہراسانی کا الزام - کُونبی سماج کا احتجاج 

تعلقہ کے رام نگر پولیس تھانے کے افسران کی طرف سے ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے کُونبی سماج کے جس نوجوان نے پولیس اسٹیشن کے احاطے میں اپنے جسم پر پٹرول چھڑک کر خود سوزی کی تھی ، اس نے بیلگام کے اسپتال میں دم توڑ دیا ۔ جس کے بعد قصوروار پی ایس آئی اور عملے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ...

تجارتی اور تعلیمی میدان کی ایک نامور شخصیت : منگلورو یونیورسٹی سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری پانے والے تُمبے محی الدین کی خدمات پر ایک نظر

منگلورو یونیورسٹی سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری پانے والے  ڈاکٹر تُمبے محی الدین صاحب کی شخصیت کا جائزہ لیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ آج خلیجی ممالک میں تجارتی اور تعلیمی میدان ایک بڑی شخصیت کے طور پر پہنچانے جا رہے تمبے محی الدین صاحب نے 21 سال کی عمر میں ہی تجارتی دنیا میں قدم رکھا ...

منگلورو یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹر تُمبے محی الدین ، ڈاکٹر رونالڈ کولاسو اور کے پرکاش کو تفویض کی گئی اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری

مشہور و معروف غیر مقیم ہندوستانی تاجر ڈاکٹر تُمبے محی الدین، ڈاکٹر رونالڈ کولاسو اور پرکاش شیٹی کو منگلورو یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ (پی ایچ ڈی) کی ڈگری تفویض کی گئی ۔  

بولیار مسجد کے سامنے اشتعال انگیزی کی طرح خاطیوں پر حملہ بھی غلط، سوشیل میڈیا پر جعلی پیغامات وائرل کرنے والوں پر بھی کارروائی : یوٹی قادر

ریاستی قانون ساز  اسمبلی کے اسپیکر یوٹی قادر نے کہا کہ منگلور و اسمبلی حلقہ کا   بولیار گرام ہم آہنگی کی ایک مثال ہے، جہاں مقامی لوگ اور  پولیس حالیہ واقعہ سے متعلق معاملے کو حل کرنے جا رہے  ہیں۔ یوٹی  قادر نے کہا کہ اگر باہر کے لوگ اپنا منہ بند رکھیں  تو یہ ملک سے حقیقی دیش ...