وزارت داخلہ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں فوراً این پی آر بنانے پر زوردیا

Source: S.O. News Service | Published on 9th November 2022, 1:03 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 9؍ نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) مرکزی وزارت داخلہ نے ایک بارپھر نیشنل پاپولیشن رجسٹر (این پی آر) کے معاملے کو اچھالنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی سالانہ رپورٹ میں اس بات پر زوردیا ہے کہ لوگوں کی پیدائش، اموات اورہجرت کی وجہ سے آبادیات پر جو اثر پڑا ہے اس کی نشاندہی کرنے کے مقصد سے ملک کے آبادی رجسٹر کو اپ ڈیٹ کرنے کی فوری ضرورت ہے - 7نومبرکو جاری کی گئی اپنی سالانہ رپورٹ 2021-22 میں وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ شہریت ضابطہ 2003 کے مطابق ملک میں پہلی بار این پی آر 2010 میں بنایا گیا پھر اس کی 2015 میں تجدید کی گئی- لیکن اس مرحلے میں حزب اختلاف کی حکمرانی والی متعدد ریاستوں نے اس کی مخالفت کی-مرکزی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ این پی آر کی تیاری دراصل شہریوں کے قومی رجسٹر(این آرسی) کی تیاری کی طرف پہلا قدم تھا- اس کے بعد مرکزی حکومت نے بارہا یہ وضاحت کی ہے کہ فی الوقت این آر سی ترتیب دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے - رپورٹ میں وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ شہریت قانون 1955 کے تحت ترتیب دئے گئے شہریت ضوابط 2003 کے تحت 2015 میں این پی آر کی تیاری کیلئے جو پہل کی گئی اس میں صرف یہ کہا گیا تھا کہ شہری کا نام، جنس، تاریخ پیدائش، مقام پیدائش، مقام رہائش، ماں باپ کا نام،آدھار، موبائل اور راشن کارڈ نمبر جمع کرنے کی کوشش کی گئی- چونکہ یہ کام پورا نہ ہوسکا اب وزارت داخلہ نے اس ضرورت کو محسوس کیا ہے کہ پیدائش، اموات اور ہجرت کے سبب آبادیات میں جو تبدیلی آئی ہے اس کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے این پی آر کی تیاری اشد ضروری ہے - فی الوقت ملک میں جو این پی آر ہے اس میں 115 شہریوں کا ڈیٹا شامل ہے چونکہ کووڈ کی وجہ سے این پی آر کے عمل کو روک دینا پڑا اب وزارت داخلہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شہری اپنے طورپر اس کیلئے تیار ہونے والے پورٹل میں تفصیلات درج کرکے این پی آر اپ ڈیٹ کرسکیں گے - اس رپورٹ میں جہاں وزارت داخلہ نے اپنی کامیابیوں کا تذکرہ کیا ہے وہیں شہریت ترمیمی قانون 2019 کو اس میں شامل نہیں کیا گیا ہے -

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...