گروگرام میں میٹرو کی توسیع کو ملی منظوری، 28.5 کلو میٹر طویل راستے میں تیار ہوں گے 27 اسٹیشن

Source: S.O. News Service | Published on 8th June 2023, 11:01 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 8/جون (ایس او نیوز/ایجنسی) گروگرام کے باشندوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ گروگرام میں میٹرو کنکٹیویٹی کو توسیع کو منظوری مل گئی ہے۔ مرکزی کابینہ نے بدھ کے روز ہاؤسنگ اور اَربن افیئرس منسٹری کی تجویز پر اپنی آخری مہر لگا دی۔ اس کے ساتھ ہی شہر میں میٹرو کی توسیع کا راستہ صاف ہو گیا۔ میٹرو کنکٹیویٹی کی توسیع ہڈا سٹی سنٹر اور سائبر سٹی کے درمیان ہوگی۔ یہ 28.5 کلومیٹر طویل راستہ کا احاطہ کرے گا۔

بتایا جاتا ہے کہ اس راستہ پر 27 نئے میٹرو اسٹیشن ہوں گے۔ مرکزی وزیر پیوش گویل نے کہا کہ ہریانہ میٹرو کنکٹیویٹی پروجیکٹ پر مجموعی خرچ 5453 کروڑ روپے آئے گا۔ اس کے تیار ہونے میں چار سال کا وقت لگے گا۔ گروگرام میٹرو میں اس توسیع سے 31-2030 تک 17 لاکھ لوگوں کو روزگار ملنے کا اندازہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

گروگرام میٹرو میں توسیع کی اس منظوری سے اولڈ گروگرام کے لوگوں کو بہت فائدہ پہنچنے والا ہے۔ دراصل اولڈ گروگرام میں ابھی تک کوئی میٹرو لائن نہیں ہے۔ اولڈ گروگرام اب نیو گروگرام سے جڑ جائے گا اور یہ نیٹورک ریلوے اسٹیشن کو بھی جوڑے گا۔ آئندہ فیز میں یہ آئی جی آئی ایئرپورٹ کو بھی جوڑے گا۔ اس سے معاشی ترقی میں بھی رفتار ملے گی۔

آئیے اب جانتے ہیں کہ ہڈا سٹی سنٹر اور سائبر سٹی کے درمیان تیار ہونے والے اس میٹرو روٹ میں جو 27 اسٹیشن ہوں گے ان کے نام کیا ہوں گے۔ اسٹیشنوں کے نام اس طرح ہیں: ہڈا سٹی سنٹر، سیکٹر 45، سائبر پارک، سیکٹر 47، سبھاش چوک، سیکٹر 48، سیکٹر 72 اے، ہیرو ہونڈا چوک، ادیوگ وِہار فیز 6، سیکٹر 10، سیکٹر 37، بسئی گاؤں، سیکٹر 101، سیکٹر 9، سیکٹر 7، سیکٹر 4، سیکٹر 5، اشوک وِہار، سیکٹر 3، کرشنا چوک، پالم وِہار ایکسٹینشن، پالم وِہار، سیکٹر 23 اے، سیکٹر 22، اُدیوگ وِہار فیز 4، اُدیوگ وِہار 5، سائبر سٹی۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔