ایم ای ایس کی دہشت گردی کا خاتمہ ضروری: کمار سوامی

Source: S.O. News Service | Published on 20th December 2021, 11:22 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 20؍دسمبر (ایس او نیوز) سابق ریاستی وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا کہ بیلگاوی میں کنڑیگاؤں کی جائیدادوں پر ایم ای ایس کے غنڈوں کی جانب سے کئے گئے حملے صرف کنڑیگا پر ہی نہیں ملک کے ساتھ غداری ہے۔ بیلگاوی میں ہوئے حملوں کے تعلق سے ٹویٹ کرتے ہوئے کمار سوامی نے اس خیال کا اظہار کیا اور کہا کہ بیلگاوی میں جاری دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان حملوں میں ملوث ایم ای ایس کے غنڈوں کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے اور ریاست میں ایم ای ایس پر پابندی عائد کی جائے۔ انہو ں نے بتایا کہ بیلگاوی میں شرپسندوں نے ریاستی اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے پاس چسپاں کئے گئے سرکاری موٹر گاڑیوں اور پولیس کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے اور کرانتی ویرا سنگولی رائنا کے مجسمہ کی بے حرمتی ناقابل قبول ہے۔ انہو ں نے کہا کہ امن میں خلل ڈالنے اور ریاست بھر میں کنڑیگاؤں اور مراٹھیوں کے درمیان نفرت کو ہوا دینے والے شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی ضروری ہے۔ انہو ں نے کہا کہ کتور رانی چنما کے ساتھ مل کر برطانوی حکمرانوں کے خلاف جدوجہد کرنے والے سنگولی رائنا کی بے حرمتی ملک کی آزادی کے لئے لڑنے والے مجاہدین کی بے حرمتی ہے۔کمار سوامی نے کہا کہ ریاستی حکومت ایم ای ایس کے غنڈوں کو واضح طو رپر بتائے کہ بیلگاوی کرناٹک کا اٹوٹ حصہ ہے اور اس طرح کی تخریبی کارروائیوں سے بیلگاوی کو مہاراشٹرا میں شامل کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ انہو ں نے ریاست کی کنڑا نواز تنظیموں سے صبروتحمل سے کام لینے کی گزارش کی۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...