میکے داٹومنصوبے کوبروئے کارلانے 9جنوری سے کانگریس کی پدیاترا

Source: S.O. News Service | Published on 29th December 2021, 11:36 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،29؍دسمبر(ایس او نیوز)میکے داٹوپینے کے پانی کے منصوبے کے لیے کئے جارہے دس روزہ پدیاتراسے متعلق تیاریاں کی جارہی ہیں، اس سلسلہ میں تشہیری کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے پدیاتراکوکامیاب کرنے کے لیے پارٹی ورکرس سے کے پی سی سی کے کارگزارصدررام لنگاریڈی نے اپیل کی ہے۔

کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی)کی جانب سے میکے داٹومنصوبے کے نفاذکے سلسلہ میں مرکزی حکومت سے اصرارکرتے ہوئے 9جنوری سے 10 روزہ پدیاتراشروع کی جارہی ہے۔اس ضمن میں رام لنگاریڈی کی زیرقیادت نگران کارایس منوہرکی موجودگی میں جائزہ اجلا س کیاگیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ بنگلوراورآس پاس کے اضلاع میں پینے کے پانی کی شدیدقلت کاسامناہے،وہاں عوام پانی کے ترس رہے ہیں اس لیے اس پدیاترامیں عوام بھی شامل ہورہے ہیں۔ بہت سارے اداروں اورانجمنوں کی جانب سے اس پدیاتراکی تائیدکااعلان کیاگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کروڑوں لوگوں کی پانی کی پیاس بجھانے کے لیے میکے داٹوایک اہم ترین منصوبہ ہے،یہ اسکیم کانگریس حکومت نے شروع کی تھی،مرکزی حکومت اس منصوبے کی اجازت دیتی ہے تو یہ منصوبہ بروئے کارآسکتاہے۔اس منصوبے پرعمل آوری سے 50سال تا100سال کی طویل مدت سے پینے کے پانی کے مسئلہ سے جوجھ رہے بنگلوراوراطراف واکناف کے لوگوں کے مسئلہ حل ہوجائے گا۔اس منصوبے کی تکمیل کے لیے ہم سب کومتحدہ طورپر کوشش کرنی چاہئے۔دس دنوں تک پدیاترامیں شامل ہونے والوں کے لیے بروقت جانکاری فراہم کی جاتی رہے گی۔

اس اجلاس میں وی شنکر، ناگراج،کرشنا، وینکٹیش،چندشیکھر، شوبھا وینو گوپال،اے آنند، جیاسمہا،پرکاش، ودیگر قائدین شریک رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...