جمعیۃ علماء کرناٹک کاانتخابی اجلاس : مولانا عبدالرحیم رشیدی جمعیۃ علماء کرناٹک کے صدر منتخب

Source: S.O. News Service | Published on 16th January 2022, 7:47 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16؍ جنوری (ایس او نیوز؍راست) مسجد حسنیٰ شانتی نگر بنگلور میں جمعیۃ علماء کرناٹک کا انتخابی اجلاس جمعیۃ علماء ہندکے جنرل سکریٹری مولانامفتی سید معصوم ثاقب قاسمی کی نگرانی میں منعقد ہوا جس میں مولانا عبدالرحیم رشیدی کو مجلس منتظمہ کے اراکین نے اتفاق رائے سے اگلی  میعاد  کیلئے صدر منتخب کیا ۔ مولانا محمد باشاہ ، قاری مرتضیٰ خان، مولانا شمیم سالک اور حافظ ارشد احمد کو نائبین صدر ، اور حاجی ٹی محمد الیاس کو خازن منتخب کیا گیا ۔حاجی محب اللہ خان امین کو جنرل سکریٹری نامزد کیا گیا۔

اس سے قبل جمعیۃ علماء ضلع بنگلور کا انتخاب عمل میں آیا تھا۔ جس میں مولانا محمد صلاح الدین کو صدر، مولانا بشیر اللہ ، مولانا جنید احمد، مولانا شیخ آدم علی ،اور حافظ محمد آصف کو نائبین صدر اور حاجی احسان اللہ قریشی کو خازن منتخب کیا گیا۔ حافظ امداداللہ خان کو جنرل سکریٹری نامزد کیاگیا۔

تلاوت قرآن اور نعت سے مجلس کا آغاز ہوا، جنرل سکریٹری محب اللہ خان امین نے گزشتہ میعاد  کی سکریٹری رپورٹ پیش کی جس میں جمعیۃ علماء کرناٹک اور اس کے اضلاع کے اراکین  جمعیۃ العلما کے ذریعے انجام دی گئی  خدمات  اور سرگرمیوں کے تعلق سے معلومات فراہم کی۔   اجلاس میں ریاست کے تمام اضلاع کے اراکین  بڑی تعداد میں شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...