کیا کرناٹکا میں یکم جون سے مسجد، گرجا گھر اور مندروں کو کھولنے کی دی جائے گی اجازت ؟

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th May 2020, 12:31 AM | ریاستی خبریں |

بنگلور،26مئی(آئی این ایس انڈیا)  کورونا وائرس کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ملک میں لاک ڈاؤن لاگو ہے۔لاک ڈاؤن 4.0 میں حکومت کی جانب سے بہت سی مراعات دی گئی ہیں، تاہم مندر، مسجد کو لے کر پابندیاں جاری ہیں لیکن حکومت نے لاک ڈاؤن میں رعایت کو لے کر ریاستوں کو بھی فیصلہ لینے کا حق دیا تھا۔دریں اثنا کرناٹک حکومت نے اب مندروں کو لے کر اہم فیصلہ لیا ہے۔ریاستی حکومت نے یکم جون سے مندروں کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے،تاہم اس دوران سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔

مُزراعی منسٹر کوٹا سرینواس پجاری نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ مندروں کے پجاری اور بھکت دونوں مندر کھولنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔جس کے تعلق سے آج منگل کو منعقدہ میٹنگ میں  کرناٹک کے وزیراعلیٰ یڈی یورپا سے بات چیت ہوئی ہے۔میٹنگ میں یہ طے پایا کہ یکم جون سے مندروں کو کھولا جانا چاہئے.

اس تعلق سے سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ اوپن کرنے کا جہاں تک تعلق ہے، یہ تمام مذہبی عبادت گاہوں پر لاگو ہوتا ہے، اگر مندروں کو کھولے جانے کی بات کی جارہی ہے تو اس میں مندروں کے ساتھ مساجد اور گر جا گھر بھی آجاتے ہیں۔ البتہ یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا 4.0 لاک ڈاون کے بعد  مرکزی حکومت  عبادت گاہوں کو کھولنے کی اجازت دے گی ؟

یاد رہے کہ کرناٹک میں قریب 34 ہزار 500 مندر یکم جون سے عقیدت مندوں کے لئے کھل جائیں گے۔اس سے پہلے اتراکھنڈ میں بدری ناتھ اور کیدار دھام کے دروازے بھی کھولے گئے تھے،اگرچہ، لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہاں پر بھکتوں کو آنے کی اجازت نہیں ہے۔ادھر لاک ڈاؤن کی وجہ سے لاکھوں روزگار بھی جا رہے ہیں۔حال ہی میں لاک ڈاؤن کا اثر ملک کے سب سے امیر مندر پر بھی پڑا۔آندھرا پردیش کے تروپتی بالاجی مندر میں 1300 کنٹراکٹ ملازمین کو باہر نکال دیا گیا،ان ملازمین کا کنٹراکٹ 30 اپریل کو ختم ہو گیا اور مندر انتظامیہ نے یکم مئی سے کنٹراکٹ کی تجدید کرنے سے انکار کر دیا ہے۔دراصل، تروپتی بالاجی مندر انتظامیہ نے کنٹراکٹ پر کام کر رہے 1300 ملازمین کو یکم مئی سے کام پر آنے سے منع کر دیا۔مندر انتظامیہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کام بند ہے، لہذا اب ان کے 1300 ملازمین کے کنٹراکٹ 30 اپریل سے آگے نہیں بڑھا پائیں گے۔

واضح رہے کہ 24 مارچ کو کورونا وائرس کے پھیلتے اثرات کو دیکھتے ہوئے  ریاست گیر سطح پر لاک ڈاون کے اعلان پر تمام عبادت گاہوں کو بھی  بند کرنے  کے احکامات دئے گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...