راست فائرنگ نہ کی ہوتی تو بہت بڑا نقصان ہوجاتا منگلورو پولس کی کارروائی کا دفاع کرتے ہوئے وزیر داخلہ بسوراج بومئی کا بیان

Source: S.O. News Service | Published on 26th December 2019, 11:46 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،26/دسمبر(ایس او نیوز) ریاستی وزیر داخلہ بسوراج بومئی نے کہا ہے کہ تشدد کو روکنے کے لئے پولس نے لاٹھی چارج کرنے کے فوراً بعدفائرنگ کر کے دانشمندی کا ثبوت دیا ہے اگر صرف لاٹھی چارج پر انحصار کیا جاتا تونقصان اس قدر زیادہ ہوتا کہ اس کا اندازہ بھی نہ ہو پاتا۔ بومئی نے کہا ہے کہ منگلورو میں شہریت قانو ن کے خلاف احتجاج کے دوران پیش آنے والے پر تشدد واقعات کے سلسلہ میں جب تک جانچ مکمل نہیں ہوجاتی کسی پولس افسر یا جوان پر کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ منگلورو میں اعلیٰ پولس حکام کے ساتھ ایک میٹنگ کے بعد انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے پہلے ہی اس معاملے میں سی آئی ڈی اور میجسٹریٹ کی جانچ کے احکامات صادر کردئیے ہیں - تحقیقات کی رپورٹ حکومت کو ملنے کے بعد اگر پولس والے خاطی نکلے تو ان پر کارروائی ہوگی اس سے پہلے کسی پر کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے منگلورو کے پولس کمشنر ہرشا، ضلع کے ایس پی اور انسپکٹر کو معطل کرنے کے مطالبہ پر انہوں نے کہاکہ جانچ پوری ہونے تک کسی پر کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ منگلورو میں امن بحال کرنے کے لئے ان پولس افسروں نے جس طرح کی کارروائی کی اس کے لئے حکومت انہیں مبارکباد دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان افسروں نے اچھا کام کیا ہے ان کو شاباشی دینی چاہئے نہ کہ اس واقعے کی آڑ میں انہیں نشانہ بنانے کی کوشش کی جائے -

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...