وی ایچ پی لیڈر کا گولی مار کر قتل، حملہ آور فرار

Source: S.O. News Service | Published on 9th October 2019, 6:17 PM | ملکی خبریں |

مندسور،9؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) وی ایچ پی لیڈر اور کیبل نیٹورک چلانے والے یوراج سنگھ چوہان کا کچھ شر پسند عناصر نے گولی مار کر قتل کر دیا جس کے بعد مدھیہ پردیش کے مندسور میں حالات کافی کشیدہ ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق کچھ بدمعاش موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے تھے جنھوں نے وی ایچ پی لیڈر یوراج پر گولیاں چلا دیں اور موقع سے فرار ہو گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ مندسور میں یوراج سنگھ ہندوتوا ذہنیت کے حامل وی ایچ پی لیڈر تھے۔ انھیں ابھینندن نگر ریلوے انڈر پاس کے قریب گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ یوراج اس وقت ایک ہوٹل کے پاس کھڑے تھے۔ اسی دوران موٹر سائیکل پر 3 نامعلوم حملہ آور آئے اور انھوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ گولی یوراج کے چہرے اور سر میں لگی۔ گولی لگتے ہی یووراج وہیں گر گئے۔ واقعہ کو انجام دینے کے بعد جب بدمعاش بھاگے تو لوگوں کی بھیڑ وہاں جمع ہو گئی۔

قابل ذکر ہے کہ یوراج سنگھ وی ایچ پی میں انتہائی اہم عہدہ پر فائز تھے۔ وہ پیشے سے وکیل تھے اور اپنا ایک کیبل نیٹورک ’ایس آر ایم‘ کے نام سے چلاتے تھے۔ بہر حال، موقع پر موجود لوگوں نے گولی لگنے کے بعد زمین پر گرے یوراج کو فوراً ضلع اسپتال پہنچایا، لیکن ڈاکٹروں نے انھیں مرد ہ قرار دے دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔