کووڈ-19: 40 ہزار کی دوا ایک لاکھ میں کر رہا تھا فروخت، ہوا گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 5th August 2020, 11:42 AM | ملکی خبریں |

ممبئی،5؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)  کورونا وائرس کے باعث ہونے والی بیماری کووڈ-19 سے اس وقت ساری دنیا جوجھ رہی ہے اور اب تک ناقابل علاج مانی جانے والی اس بیماری کے علاج سے متعلق جب بھی کوئی دوا، انجکشن یا ایلوپیتھی طریقے علاج کے علاوہ دیگر یونانی، ایوروید یا ہومیوپیتھی وغیرہ طریقے علاج کا کوئی نسخہ، جوشاندہ یا کاڑھا وغیرہ سامنے آتا ہے تو ضرورتمند فوری اس کی طرف لپکتے ہیں، اور اسے حاصل کر کے استعمال کر رہے ہیں۔

ایسے موقوں پر بعض مفاد پرست او مجرمانہ ذہنیت رکھنے والے عوام کے اسی خوف اور ضرورت کا ناجائز فائدہ اٹھانے سے نہیں چوک رہے ہیں۔ ممبئی پولس اور ایف ڈی اے نے ایک ایسے ہی شاطر کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جو ٹوکلیزوماب (Remdesivir) نامی دوا جس کی قیمت 40 ہزار ہے اسے ایک لاکھ میں فروخت کر رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایک خفیہ اطلاع پر ایف ڈی اے اور پولیس نے مشترکہ طور پر ایک جال بچھا کر اعصام نصیرخان نامی ایک شخص کو جو کاشی پور اتراکھنڈ کا رہائشی ہے، گرفتار کرلیا۔ یہ شخص ٹوکلیزوماب (Remdesivir) نامی دوا کو ایک لاکھ روپے میں فروخت کررہا تھا۔

جس کی اصل قیمت (ایم آر پی) 40000 روپے ہے، اس کے قبضہ سے پولس نے اس دوا کی 15 شیشیاں بھی ضبط کی ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ یہ انجیکشن دہلی کے بازار سے لے کر آتا تھا۔ یہ کارروائی ایف ڈی اے ڈرگ انسپکٹر ناندیکر اور ڈی آئی راٹھود نے کرائم برانچ باندرہ یونٹ 9 کے ساتھ باندرہ میں انجام دی ہے۔ مذکورہ بالا شخص کو گرفتار کر کے اس کے خلاف. ایف آئی آر باندرہ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹوکلیزوماب اور ریمڈیسیویر ( Tocilizumab and Remdesivir) نامی دو دواؤں کی بہت زیادہ مانگ ہے، حالانکہ یہ دوائیں کووڈ ۔19 کے علاج معالجے کے طور پر ابھی تک آزمائش اور جانچ کے مرحلے میں ہیں۔ ان کی افادیت سے متعلق سائنسی ثبوتوں کا انتظار کیا جا ریا ہے۔ نیز ڈاکٹر صرف شدید متاثرہ مریضوں کو ہی اس کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔